Skip to content
  • Thursday, 29 January 2026
  • 3:13 pm
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • تیل کی عالمی گراوٹ پاکستان کے لیے غیبی امداد
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون

تیل کی عالمی گراوٹ پاکستان کے لیے غیبی امداد

saraikinews Mar 14, 2020 0
تیل کی عالمی گراوٹ پاکستان کے لیے غیبی امداد

Displaying logo shahzad hussain bhatti.jpeg

دُنیا میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں وہیں دُوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 30 فیصد کم ہو گئیںجس کے باعث دُنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئیںہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے پیداوار پر رُوس کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ دُنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں ایک ہی روز میں 20 فیصد سے زائد کی کمی جبکہ دو روز میں30 فیصد کے لگ بھگ دیکھنے میں آئی جو کہ ایک ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔تیل کی قیمتوںمیں کمی کی وجہ سے دُنیا بھر کے بازار حصص بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔2008 کے مالی بحران کے بعدشیئرز کی قیمتوں میں اتنی بڑی کمی واقع ہو ئی ہے۔گذشتہ سوموار کو نیویارک اسٹاکس ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوتے ہی کچھ منٹوںمیں شیئرز کی قیمت سات فیصد سے گر گئی اور صرف پندرہ منٹ بعد ٹریڈنگ کو روک دیا گیا۔ کئی ماہرین نے بازار حصص میں ایک گراوٹ کو بلیک منڈے (سیاہ پیر) قرار دیا۔
دُنیا بھر کی اسٹاکس مارکیٹوں کی طرح پاکستان میں بھی پیر کے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ایشیاء کی تمام مارکیٹس بھی گر گئیں۔تجزیہ کارمائیکل ہیوسن کے مطابق سعودی فیصلہ روس کو بات چیت پر مجبور کرسکتا ہے۔جس نے کرونا وائرس کی وجہ سے گرتی طلب کے پیش نظراوپیک کی خام تیل کی پیداوار میں کمی کی تجویز مسترد کر دی تھی۔تجزیہ کار نیل ولسن نے کہا ہے کہ اس دن کو بلیک منڈے کے طور پر یاد رکھاجائے گا۔تجزیہ کار جیفرے ہیلے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ارادے روس کو سزاء دینے کے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں آئندہ چند ما ہ تک ایسے ہی رہنے کی توقع ہے کیونکہ کرونا وائرس نے معاشی نمو کی شرح روک دی ہے اور سعودی عرب نے اپنے پمپ کھول دیئے ہیں اور خام تیل پر بڑا ڈسکاونٹ دے رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے عالمی انرجی مارکیٹ متاثر ہوئی ہے ، روس سمیت دیگر حریفوں کو ایک طرف کرنے کے ایسی خطر ناک چال ہے جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کے لیے ایک امتحان ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ سعودی بادشاہت کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ یہ ایسا وقت ہے جب شاہ سلیمان کا بھائی اور بھتیجا بغاوت کے الزام میں گرفتا رہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اگر30 سے 36 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہتیں ہیں تو اس کے پاکستان کی معیشت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ملک کو درآمدات کے بل میں پانچ ارب ڈالر کی کمی سے ساڑے سات سو ارب روپے کا فائد ہ ہو گا جس سے پٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی لائی جا سکتی ہے۔یوں کہہ لیں کے موجودہ حکومت کے لیے یہ رحمت خداوندی ہے کہ جوپاکستان آئے روز بڑھتی مہنگائی اور آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ تلے جکڑا ہوا تھا اسے تازہ ہوا کا جھونکا ملا ہے۔یہ صورت الحال ایسی ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بھی ممکن ہے کہ اگلے مہینے سے ہی تجارتی خسارہ سرپلس ہو جائے اور ہمارا کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں چلا جائے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آجائے گی جس سے روپے کی قدر کو استحکام ملے گا۔حکومت اگرخام تیل کی قیمتوں میںکمی کا مکمل فائدہ عوام کو منتقل کر دے تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں بیس سے پچیس روپے فی لیڑ کمی لائی جا سکتی ہے اور اگر حکومت آدھا بھی کردے اور آدھا اپنے پاس رکھے توعوام کی اور قومی خزانے دونوں کی قسمت بدل سکتی ہے۔ایل این جی کے نرخ بھی پٹرولیم کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں اس لیے ایل این جی کی قیمتوںمیںبھی کمی لائی جاسکتی ہے۔ کوئلے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں سولہ فیصد کم ہو گئی ہے جس سے سیمنٹ کی پیدواری لاگت میںکمی آئے گی۔حکومت کو گیس اور بجلی کی سبسڈی پر چھٹکارہ مل سکتا ہے اوربجلی اور گیس کی قیمتیں باآسانی دس سے پندرہ فیصد کم ہو سکتی ہیں۔
حکومتی وزراء اشارے دے رہے ہیں کہ وہ عوامی دبائو پر اگلے ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں حیر ت انگیز کمی کرنے جا رہے ہیں جس سے مہنگائی کا طوفان نہ صرف تھم جائے گا بلکہ اسے ریسورس گئیر بھی لگے گا۔ اگلے ما ہ کے آخر میں رمضان المبارک بھی شروع ہو رہا ہے جس کی آمد سے قبل ہی ہمارے ذخیرہ اندوزتاجر مافیاز قیمتوںمیںبلاجواز اضافہ کر دیتے ہیں۔ملکی معیشت کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں حکومت کی نمایاں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنے میںمدد ملے گی اور شرح سود میںکمی واقع ہو سکے گی۔حکومت کو چاہیے کی اب وقت ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دے کہ وہ کیسے اس عالمی تیل بحران سے زیادہ سے زیادہ فائد ہ اُٹھا سکتی ہے جس سے اس کی آمدن میںزیادہ سے زیادہ اضافہ ہو اور گردشی قرضوں میں نمایاں کمی لائی جاسکے کیونکہ گردشی قرضوں میںکمی سے مثبت تجارت کو فروغ ملتا ہے۔یہی نہیںبلکہ آمدہ گرمیوںمیں تیل سے چلنے والے بجلی گھروں کو فل کیپسٹی پر چلا کر گرمیوںمیں لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کو نئے نوٹ چھاپنے کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے افراطِ زرمیں کمی واقع ہو گی۔غرضیکہ حکومت کا عوام کو ریلیف سے باہمی اعتماد بحال ہو گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

saraikinews

Website:

Related Story
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
شاہ سرمت حسین، سرائیکی شاعر
saraikinews Jun 5, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کے مشہور شاعر
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی ثقافت اور قوم
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
چین اور امریکا کی کرنسی
saraikinews Jun 4, 2023
khawaja ghulam farid
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
خواجہ غلام فرید: سرائیکی شاعر کا خزانہ
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
عمران خان: پاکستان کے نوے سولہویں وزیراعظم
saraikinews Jun 4, 2023
saraiki language,saraiki,history of saraiki,history of saraiki language,saraiki history,saraiki language history,what is history of saraiki language,history of saraiki language in urdu,saraiki poetry,saraiki people,saraiki culture,saraiki language history complete,history of sraiki language,exclusive history of saraiki language,story of saraiki language,history of saraiki people in hindi,first time complete history of saraiki language,saraiki funny
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کی تاریخ اور ارتقاء: ایک تفصیلی جائزہ
saraikinews Jun 4, 2023
تنویر قیصر شاہد مضامین
طیب ایردوان کی فتح اور جماعتِ اسلامی
saraikinews Jun 4, 2023
مضامین
چین اور روس مغرب کے خلاف نیا بلاک
saraikinews Jun 4, 2023
محمد اکرم چوہدری مضامین
عمران خان کے پاس کیا راستہ ہے؟؟؟؟
saraikinews May 31, 2023
وسعت اللہ خان
مضامین وسعت اللہ خان
بندہ مک سکتا ہے تمباکو نہیں
saraikinews May 31, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
دنیا پاکستان کو ختم کرنے کے درپر، اور ہم بدگمانیوں میں مصروف عمل
saraikinews Apr 20, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ایمان، ایٹمی طاقت اور سی پیک، جن کی کی تباھی کے لیے دنیا کھربوں ڈالر لگا سکتی ہے
saraikinews Apr 9, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ہمیں امریکا کیساتھ ہو کر کیا ملے گا؟
saraikinews Apr 3, 2022
سدرہ بتول مضامین
شب برات، بخشش دی رات، تحریر:سدرہ بتول
saraikinews Mar 17, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
محمد علی جناح دی فوٹو نوٹ تے چھپݨ تے کیا تھئیا؟
saraikinews Mar 15, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
اوسان باختہ تھئی گئے
saraikinews Jan 1, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
امیر ریاست کے غریب لوگ ۔۔۔
saraikinews Oct 22, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی شاعری میں نعت ، خورشید ربانی
saraikinews Aug 5, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
  صوبہ سرائیکستان باعث تکلیف و ازیت کا سامان… کیوں؟
saraikinews Jul 29, 2020
سرائیکستان
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ #سرائیکستان تعصب نہیں ملک کی ترقی کی نوید ہے
saraikinews Jul 17, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
لو کہ آج ہم نے خود ھار مان لی ۔۔۔
saraikinews Jul 3, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ اگر لسانیت ہیں تو آئیں تمام صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بناتے ہیں
saraikinews Jul 2, 2020
سرائیکی فن پارے
مضامین مضمون
سرائیکی وسیب کی قدیم ’ثقافت‘ کو اجاگر کرتے فن پارے
saraikinews Jun 17, 2020
سرائیکی ثقافت
عمران ظفر بھٹی مضامین
پاکستان کی بہترین ثقافتوں میں سے ایک سرائیکی ثقافت
saraikinews Jun 17, 2020
کالا ہرن
مضامین مضمون
چولستان ڊا ”بزرگ“ جانور۔۔۔کالاہرن
saraikinews Jun 17, 2020
فدا حسین گاݙی مضامین مضمون
اسلامی جمعیت، مذہب، وسیب اَتیں تعلیم
saraikinews May 19, 2020
سعدیہ کمال مضامین مضمون
سرائیکی افسانے کی روایت۔ آغاز و ارتقا۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
بُݙدیاں کندھیاں، اُڄڑدیاں جھوکاں ۔۔۔۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
آدم شماری ۔۔۔ ہک کروڑ ٻاوی لکھ سرائیکیں دی اجتماعی قبر
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی صوبہ دا جغرافیہ اتے دریاویں دے پاݨی دی ونڈ
saraikinews May 19, 2020
پروفیسر اللہ ݙتہ مضامین مضمون
طلاق دینے کا احسن طریقہ
saraikinews May 17, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
    کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں ؟
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح
saraikinews May 8, 2020

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ