Skip to content
  • Saturday, 7 February 2026
  • 1:19 am
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح
اقبال زرقاش مضامین مضمون

پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح

saraikinews May 8, 2020 0

     پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح

تحریر : اقبال زرقاش/ فکرِفردا

جب سے پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی ہے امن و امان کے حوالے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں عوام سے کیے گے وعدے ہوا میںاُڑئے جارہے ہیں حالانکہ عوام کو بڑی امید تھی کہ وہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کرکے خیبر پختونخواہ پولیس کی طرح یہاں بھی صدیوں سے بگڑا ہوا نظام درست کر لے گی مگر یہاں تو حکومت کو پنجاب پولیس کے آگے گھٹنے ہی نہیں ٹیکنے پڑے بلکہ ہاتھ باندھ کر لیٹ کر جان بچانی پڑ رہی ہے۔ جی ہاں یہ وہی پولیس ہے جس کے بارے کہا جاتا ہے کہ اس کا ایک سپاہی وردی پہن کر پورے گاوں کو آگے لگا لیتا ہے ۔حکومت پنجاب نے پندرہ ماہ میں پانچ آئی جی تبدیل کر دیئے لیکن پولیس کی کارکردگی بہتر نہ ہوسکی اب حکومت نے عملًا ہتھیار ڈال کر عوام کو پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔
میرے سامنے پچھلے سال 2019ءمیں پنجاب میں ہونے والے جرائم کے اعداد شمار پڑے ہیں جس کے مطابق پنجاب میں 3594 قتل کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، اقدام قتل کے 9795 اور لڑائی جھگڑے کے 13 ہزار چالیس واقعات رونما ہوئے اغواء کی 13 ہزار 3 سو وارداتیں اغواءبرائے تاوان کے 76 کیسز شہریوں کے لیے خوف کی علامت بنے۔ جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کو کروڑوں کی املاک سے محروم کیا ۔ڈکیتی کی 15 ہزار بیس، گاڑی چھینے اور چوری کی 22 ہزار دو سو اور مویشی چوری کے چھ ہزارواقعات سامنے آئے ۔ان اعدادوشمار کے باوجود وزیر قانون پنجاب نے امن و امان کی صوتحال کو تسلی بخش قرار دیا شائد اسے ہی پنجاب میں تبدیلی کے ثمرات کہتے ہوں حالانکہ حسب روایت پنجاب میں چوری اور ڈکیتی کی پچاس فیصد وارداتوں کی ایف آئی آر کا اندراج ہی نہیں کیا جاتا اور ایسے جرائم کی سرکاری فائلوں کو ہوا بھی نہیں لگنے دی جاتی اس لیے کہ لٹنے والے نہایت غریب اور بے سہارا لوگ پولیس کے روایتی ہتھکنڈوں اور دباﺅ کے پیش نظرایف آئی آر تک درج کروانے سے قاصر رہتے ہیں اور وہ جرائم کسی اعدادوشمار میں ہی نہیں ہوتے ۔
رواں سال میں لاک ڈاون کے باوجود پنجاب میں جرائم پیشہ افرادنے اپنی کاروائیاں جاری و ساری رکھی ہوئی ہیں۔ پچھلے چار ماہ میں سب سے زیادہ وارداتیں چوری اور ڈکیتی کی سب سے زیادہ رپورٹ ہو رہی ہیں، لوگوں کی بند دکانیں اور گھروں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرنے والے گروہ زیادہ متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔گزشتہ دنوں وحدت کالونی، ٹیکسلا میں مقیم میرے ایک عزیز نورالامین ولد حاجی رفیق نے بتایا کہ وہ ایک رات کے لیے اپنے گھر کے تالے لگا کر اپنے کسی رشتہ دار کے پاس گئے اور واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور پڑتال کرنے پر معلوم ہوا چور 13 تولے سے زائد کے سونے کے زیورات، پانچ تولے چاندی کے زیورات، تین لاکھ سے زائد نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے جن کی مالیت بیس لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ وحدت کالونی ٹیکسلا وہ پوش ایریاء ہے جہاں پر چند قدم کے فاصلے پر تھانہ وحدت کالونی موجود ہے یعنی پولیس کی ناک کے نیچے اتنی بڑی چوری کی واردات پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے ؟ آخری اطلاع تک پولیس ایف آئی آر درج کرنے میں روایتی ھتکنڈوں سے کام لے رہی تھی ۔
لاک ڈاون کی موجودہ صورت حال میں بھی عوام خوف کے سائے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔تبدیلی سرکار جب تک پنجاب پولیس میں سے سیاسی وفاداریوں کی بنیادوں پر بھرتی پولیس افسران کو لگام نہیں دے گی تو ہمارے پولیس کے چوہدری , ملک , خان, سردار , جدون ,مزاری ,لغاری,عباسی, طور , کھوسے, ستی, کیانی , اور نیازی وغیرہ اپنی جاگیردارانہ سوچ لے کر ہمارے پولیس اسٹیشن میں اپنی اجارہ داری قائم رکھیں گے۔ پنجاب اور سندھ پولیس میں سب سے زیادہ بھرتیاں اقرباء پروری اور سیاسی وابستگی کی بنیادوں پر کی جاتی رہی ہیں جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔آج بھی پنجاب کے تمام تھانوں میں تبادلے اور تقریاں حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے کی سفارش کو پیش نظر رکھ کر کی جاتی ہیں تھانوں میں سیاسی مداخلت بام عروج پر ہے۔آپ لاکھ آئی جی تبدیل کر لیں جب تک سیاسی مداخلت سے پولیس کو پاک نہیں کیا جاتا کوئی اعلی پولیس آفیسر امن و امان میں بہتری کے رزلٹ نہیں دے سکتا۔
سانحہ ماڈل ٹاون اورسانحہ ساہیوال کی بد ترین مثالیں ہماری پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر بن کر لہرا رہی ہیں۔ کے پی کے پولیس کی کارکردگی میں وہاں کے عوام کا بھی کلیدی کردار ہے کہ غیرت مند پٹھان کبھی ظلم پر خاموش نہیں رھتا اور اس کے لیے وہ اپنی قوت بازو کو بھی استعمال کر تا ہے اس لیے کسی پولیس والے کی جرات نہیں ہوتی کہ وہ قانون سے ماورا اقدام اُٹھانے کی جرات کرے پنجاب کے حالات یکسر مختلف ہیں یہاں کے عوام شائد پولیس کے مظالم سہنے کے عادی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب میں پولیس گردی کے واقعات زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔ حکومت نے پنجاب کے عوام کو جو تبدیلی کے خواب دکھلائے تھے وہ سب آھستہ اھستہ دم توڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس سے صاف نظر آرہا ھے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی یہ پنجاب میں پہلی اور آخری بار ھے۔

saraikinews

Website:

Related Story
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
شاہ سرمت حسین، سرائیکی شاعر
saraikinews Jun 5, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کے مشہور شاعر
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی ثقافت اور قوم
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
چین اور امریکا کی کرنسی
saraikinews Jun 4, 2023
khawaja ghulam farid
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
خواجہ غلام فرید: سرائیکی شاعر کا خزانہ
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
عمران خان: پاکستان کے نوے سولہویں وزیراعظم
saraikinews Jun 4, 2023
saraiki language,saraiki,history of saraiki,history of saraiki language,saraiki history,saraiki language history,what is history of saraiki language,history of saraiki language in urdu,saraiki poetry,saraiki people,saraiki culture,saraiki language history complete,history of sraiki language,exclusive history of saraiki language,story of saraiki language,history of saraiki people in hindi,first time complete history of saraiki language,saraiki funny
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کی تاریخ اور ارتقاء: ایک تفصیلی جائزہ
saraikinews Jun 4, 2023
تنویر قیصر شاہد مضامین
طیب ایردوان کی فتح اور جماعتِ اسلامی
saraikinews Jun 4, 2023
مضامین
چین اور روس مغرب کے خلاف نیا بلاک
saraikinews Jun 4, 2023
محمد اکرم چوہدری مضامین
عمران خان کے پاس کیا راستہ ہے؟؟؟؟
saraikinews May 31, 2023
وسعت اللہ خان
مضامین وسعت اللہ خان
بندہ مک سکتا ہے تمباکو نہیں
saraikinews May 31, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
دنیا پاکستان کو ختم کرنے کے درپر، اور ہم بدگمانیوں میں مصروف عمل
saraikinews Apr 20, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ایمان، ایٹمی طاقت اور سی پیک، جن کی کی تباھی کے لیے دنیا کھربوں ڈالر لگا سکتی ہے
saraikinews Apr 9, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ہمیں امریکا کیساتھ ہو کر کیا ملے گا؟
saraikinews Apr 3, 2022
سدرہ بتول مضامین
شب برات، بخشش دی رات، تحریر:سدرہ بتول
saraikinews Mar 17, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
محمد علی جناح دی فوٹو نوٹ تے چھپݨ تے کیا تھئیا؟
saraikinews Mar 15, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
اوسان باختہ تھئی گئے
saraikinews Jan 1, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
امیر ریاست کے غریب لوگ ۔۔۔
saraikinews Oct 22, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی شاعری میں نعت ، خورشید ربانی
saraikinews Aug 5, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
  صوبہ سرائیکستان باعث تکلیف و ازیت کا سامان… کیوں؟
saraikinews Jul 29, 2020
سرائیکستان
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ #سرائیکستان تعصب نہیں ملک کی ترقی کی نوید ہے
saraikinews Jul 17, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
لو کہ آج ہم نے خود ھار مان لی ۔۔۔
saraikinews Jul 3, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ اگر لسانیت ہیں تو آئیں تمام صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بناتے ہیں
saraikinews Jul 2, 2020
سرائیکی فن پارے
مضامین مضمون
سرائیکی وسیب کی قدیم ’ثقافت‘ کو اجاگر کرتے فن پارے
saraikinews Jun 17, 2020
سرائیکی ثقافت
عمران ظفر بھٹی مضامین
پاکستان کی بہترین ثقافتوں میں سے ایک سرائیکی ثقافت
saraikinews Jun 17, 2020
کالا ہرن
مضامین مضمون
چولستان ڊا ”بزرگ“ جانور۔۔۔کالاہرن
saraikinews Jun 17, 2020
فدا حسین گاݙی مضامین مضمون
اسلامی جمعیت، مذہب، وسیب اَتیں تعلیم
saraikinews May 19, 2020
سعدیہ کمال مضامین مضمون
سرائیکی افسانے کی روایت۔ آغاز و ارتقا۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
بُݙدیاں کندھیاں، اُڄڑدیاں جھوکاں ۔۔۔۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
آدم شماری ۔۔۔ ہک کروڑ ٻاوی لکھ سرائیکیں دی اجتماعی قبر
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی صوبہ دا جغرافیہ اتے دریاویں دے پاݨی دی ونڈ
saraikinews May 19, 2020
پروفیسر اللہ ݙتہ مضامین مضمون
طلاق دینے کا احسن طریقہ
saraikinews May 17, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
    کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں ؟
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
عاصم سلیم باجوہ کی تقرری خوش آئیندقدم
saraikinews May 1, 2020

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ