Skip to content
  • Thursday, 29 January 2026
  • 3:12 pm
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون

پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب

saraikinews Mar 11, 2020 0
پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب

پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب

بظاہرپختون تحفظ موومنٹ( پی ٹی ایم) فاٹا اور وزیرستان کے علاقے میں قائم ہونے والی ایک پشتون تنظیم ہے لیکن درحقیقت یہ افغان نژاد پاکستان مخالف پراکسی وار کا تسلسل اور اسی کا ایک نیا روپ ہے جس کا مقصد پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا، محاذ آرائی، پاکستان کے انتخابی اور معاشی نظام میں اعلانیہ اور ڈھکی چھپی مخالفت اور دراندازی ہے تاکہ کسی بھی طرح پاکستان میں بدنظمی اور ابتری پھیلائی جاسکے۔ پی ٹی ایم اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی(NDS) کے درمیان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے حوالے سے گٹھ جوڑ ہمارے ریاستی ادارے پہلے ہی بے نقاب کر چکے ہیں۔ا س حوالے سے پی ٹی ایم کی قیادت کو بارہا متنبہ کیا جا چکا ہے کہ وہ افغانستان میںموجود بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پاکستان دشمن سرگرمیوں سے دور رہیں اور اپنی توانائیاں پاکستان کے استحکام اور عوام کے وسیع تر مفاد میں خرچ کریں لیکن اس کے باوجود پی ٹی ایم کا ایجنڈا ریاستی اداروں خصوصاً فوج کے خلاف زہر افشانی تک محدود ہے۔
زیادہ دن نہیں گزرے، چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر نے غیر ملکی طاقت سے پاکستانی شہروں پر حملہ کرنے کی اپیل کی ۔جس پر حکومت اور ریاستی اداروں کی طرف سے سخت ردعمل دیا گیا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے سپیکر سے علی وزیر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کر نے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں۔ انہوں نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان کی معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس سے پہلے وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر ملوث تھے جو مقامی لوگوں کو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بھڑکا رہے تھے اور آج کل پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں۔
اتوار کومحسن داوڑ اور علی وزیر افغانستان کے صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کابل جانا چاہتے تھے مگر اتوار کی روز جب وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے نے انھیں باہر جانے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ ان کا نام ان کے خلاف مختلف مقدمات کی وجہ سے بلیک لسٹ میں ہے۔تاہم اتوار کی شب وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور مرزا شہزاد اکبر نے آگاہ کیا کہ دونوں اراکین اسمبلی کوو زیر اعظم کی ہدایت پر ’افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شمولیت کے لیے کابل تک کا سفر کرنے کی صرف ایک مرتبہ‘ ملک سے باہر جانے کی وزارت داخلہ نے اجازت دی۔افغانستان جانے والوں میںارکان اسمبلی و سیاسی شخصیات افراسیاب خٹک، بشریٰ گوہر،محمود خان اچکزئی،غلام احمد بلور، اصغر خان اچکزئی،فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی، پی ٹی ایم کے علی وزیر اور محسن داوڑ شامل تھے۔ افغانستان پہنچنے پر پی ٹی ایم رہنمائوں کانہ صرف پرتپاک استقبال کیا گیا بلکہ کابل کے ہونے والے میئر اشرف غنی (جنکی حکومت صرف کابل تک محدود ہے یوں وہ میئر ہی ہوئے)کی تقریب حلف برداری میں فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی۔ اشرف غنی کی تقریب حلف برادری کے دوران افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس نے خو د کابل کے صدارتی محل” ارگ” میںجاری تقریب حلف برداری کے دوران صدارتی محل کے قریب جعلی راکٹ حملے کیے تاکہ اشرف غنی کو ہیرو ظاہر کیا جاسکے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ دھماکوں کے دوران اشرف غنی کچھ دیر کے لیے رُکے اور پھر دو دھماکوں کے بعد تقریر دوبارہ جاری رکھی اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہن رکھی بلکہ قمیض پہن رکھی ہے یہاں کھڑا رہوں گا میرا سینہ افغان عوام کے لیے حاضر ہے۔ یہ بھونڈی حرکت این ڈی ایس کی اشرف غنی کو بہادر اور افغان عوام کا ہمدرد ظاہر کرنے کی ایک چال تھی۔
مجھے ذاتی طور پر ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ پی ٹی ایم کے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر اکثر دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان میںوہ محفوظ نہیں ہیں اور بمشکل پروٹوکول لیتے ہیں لیکن یہی ارکان جب کابل کی سرزمین پر اترتے ہیں تو فول پروف پروٹوکول لیے جاتے ہیں اور ہر وقت یہ پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین پختونوں کے لیے محفوظ ہے۔ وہاں این ڈی ایس اور اے این اے ان پی ٹی ایم رہنمائو ں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرتی ہے جو بمشکل اپنے افغانوںکو سیکورٹی دے پائی ہو اور انہیں محفوظ کر پائی ہو۔دوسری اہم بات جو میںاپنے قارئین کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان کی تاجک لیڈرشپ کا یہ الزام بھی کسی حد تک درست معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی ایم افغان صدراشرف غنی کی ایجنٹ خاص ہے اور پاکستان کو محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان نہیں بھیجنا چاہیے تھا۔اس کا مطلب ہے کہ افغانستان کی تاجک بیلٹ یہ جان چکی ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں پی ٹی ایم اشرف غنی کی مطلق العنانی اور نسلی اعتبار سے برتری کی اتحادی ہے اور اس کے ساتھ ملکر افغانستان میں مداخت کر رہی ہے اور اس سے پہلے یہ فاٹا بھی میں یہی کھیل کھیل چکی ہے۔
پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم کا ادراک اس سے بھی ہوتا ہے کہ وہ پاک فوج پر دہشت گردوں کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں کو سراہتے ہیںاور اپنی سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ابھی دو دن قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن شہید ہو گئے۔ محسن داوڑ اور علی وزیر بجائے اس کے کہ وہ پاکستان میں آباد مختلف قومیتوں میں باہمی اتحاد اور یگانگت کی بات کرتے ، ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے مشن پر فائز پاک فوج کی تعریف کرتے ، الٹا انہوں نے پاک فوج کے افسر کی شہادت پر خوشیوں کے شادیانے بجائے اور افغان صدر کی جانب کے سجائے گئے ڈرامے کی تعریفیں کرتے رہے ۔ ایک بات ہم سب کو سنجیدگی سے سوچنی ہو گی کہ جو جماعت اپنے ملک، عوام اور ریاستی اداروں کی وفادار نہیں اس کا ایجنڈا کیا ہے؟

saraikinews

Website:

Related Story
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
شاہ سرمت حسین، سرائیکی شاعر
saraikinews Jun 5, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کے مشہور شاعر
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی ثقافت اور قوم
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
چین اور امریکا کی کرنسی
saraikinews Jun 4, 2023
khawaja ghulam farid
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
خواجہ غلام فرید: سرائیکی شاعر کا خزانہ
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
عمران خان: پاکستان کے نوے سولہویں وزیراعظم
saraikinews Jun 4, 2023
saraiki language,saraiki,history of saraiki,history of saraiki language,saraiki history,saraiki language history,what is history of saraiki language,history of saraiki language in urdu,saraiki poetry,saraiki people,saraiki culture,saraiki language history complete,history of sraiki language,exclusive history of saraiki language,story of saraiki language,history of saraiki people in hindi,first time complete history of saraiki language,saraiki funny
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کی تاریخ اور ارتقاء: ایک تفصیلی جائزہ
saraikinews Jun 4, 2023
تنویر قیصر شاہد مضامین
طیب ایردوان کی فتح اور جماعتِ اسلامی
saraikinews Jun 4, 2023
مضامین
چین اور روس مغرب کے خلاف نیا بلاک
saraikinews Jun 4, 2023
محمد اکرم چوہدری مضامین
عمران خان کے پاس کیا راستہ ہے؟؟؟؟
saraikinews May 31, 2023
وسعت اللہ خان
مضامین وسعت اللہ خان
بندہ مک سکتا ہے تمباکو نہیں
saraikinews May 31, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
دنیا پاکستان کو ختم کرنے کے درپر، اور ہم بدگمانیوں میں مصروف عمل
saraikinews Apr 20, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ایمان، ایٹمی طاقت اور سی پیک، جن کی کی تباھی کے لیے دنیا کھربوں ڈالر لگا سکتی ہے
saraikinews Apr 9, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ہمیں امریکا کیساتھ ہو کر کیا ملے گا؟
saraikinews Apr 3, 2022
سدرہ بتول مضامین
شب برات، بخشش دی رات، تحریر:سدرہ بتول
saraikinews Mar 17, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
محمد علی جناح دی فوٹو نوٹ تے چھپݨ تے کیا تھئیا؟
saraikinews Mar 15, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
اوسان باختہ تھئی گئے
saraikinews Jan 1, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
امیر ریاست کے غریب لوگ ۔۔۔
saraikinews Oct 22, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی شاعری میں نعت ، خورشید ربانی
saraikinews Aug 5, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
  صوبہ سرائیکستان باعث تکلیف و ازیت کا سامان… کیوں؟
saraikinews Jul 29, 2020
سرائیکستان
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ #سرائیکستان تعصب نہیں ملک کی ترقی کی نوید ہے
saraikinews Jul 17, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
لو کہ آج ہم نے خود ھار مان لی ۔۔۔
saraikinews Jul 3, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ اگر لسانیت ہیں تو آئیں تمام صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بناتے ہیں
saraikinews Jul 2, 2020
سرائیکی فن پارے
مضامین مضمون
سرائیکی وسیب کی قدیم ’ثقافت‘ کو اجاگر کرتے فن پارے
saraikinews Jun 17, 2020
سرائیکی ثقافت
عمران ظفر بھٹی مضامین
پاکستان کی بہترین ثقافتوں میں سے ایک سرائیکی ثقافت
saraikinews Jun 17, 2020
کالا ہرن
مضامین مضمون
چولستان ڊا ”بزرگ“ جانور۔۔۔کالاہرن
saraikinews Jun 17, 2020
فدا حسین گاݙی مضامین مضمون
اسلامی جمعیت، مذہب، وسیب اَتیں تعلیم
saraikinews May 19, 2020
سعدیہ کمال مضامین مضمون
سرائیکی افسانے کی روایت۔ آغاز و ارتقا۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
بُݙدیاں کندھیاں، اُڄڑدیاں جھوکاں ۔۔۔۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
آدم شماری ۔۔۔ ہک کروڑ ٻاوی لکھ سرائیکیں دی اجتماعی قبر
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی صوبہ دا جغرافیہ اتے دریاویں دے پاݨی دی ونڈ
saraikinews May 19, 2020
پروفیسر اللہ ݙتہ مضامین مضمون
طلاق دینے کا احسن طریقہ
saraikinews May 17, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
    کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں ؟
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح
saraikinews May 8, 2020

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ