Skip to content
  • Wednesday, 11 February 2026
  • 7:42 am
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • انسان شاید ناپید ہو جائے
مضامین مضمون

انسان شاید ناپید ہو جائے

saraikinews Mar 5, 2018 0

انسان شاید ناپید ہو جائے

تحریر : نصرت جبین ملک

ہو سکتا ہے کہ اگلے پچاس،سو برس بعد کا انسان ایسی مشین رکھتا ہو جو وہ سونے سے پہلے اپنے سر پر لگا دے تو رات کو آنے والا خواب اس میں ریکارڈ ہو جایا کرے ٰایک جانب سے آدمی کو فیکس مشین میں ڈالا جا ئے تو دوسری طرف سے اس کا ڈپلیکیٹ نکل آئے،یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کی اگلی نسلیں چاند پر زمیں خرید کر وہاں گھر بنا ئیںگداگروںکا آپ کی آمدنی کے لحاظ سے ریٹ فکس ہو جا ئے،بچے وین پر سکول جانے کی بجائے جہاز پر سکول جایا کریں،ہر قسم کے کام کاج کے لیٔے آپ کومشینی خادم کی خدمات حاصل ہوں،تمام طرح کی اجناس ہر موسم میں کاشت کی جا سکیں،یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی رہائش پاکستان میں ہو دن کی ڈیوٹی امریکہ میں انجام دیتے ہوںسیکنڈشفٹ اٹلی میں لگاتے ہوئے رات کو وطن واپس لوٹے ہوں،کوئی ایسی دوا ایجاد ہو جائے کہ جسمانی وزن ایک گولی کے استعمال سے کم ہو جائے ہمارے ملک کی ہر سڑک موٹر وے کی طرز کی بنی ہوئی ہو،یہ سب ممکنات میں شامل ہے کیونکہ ہم ایسے دور کی پگڈنڈی پر کھڑے ہیں کہ ہم آ ئندہ کے لیٔے کسی حد تک درست اندازے لگا سکتے ہیںلیکن دورِگزشتہ یعنی موجودہ ترقی کے دور سے کوئی دو سو سال پہلے والے انسان کو مختلف حالات کا سامنا تھا،وہ دنیا کو گلوبل ویلج کہنے کے چکروں سے آزاد تھا اس نے شائید ہی سوچا ہو کہ ایک روز ایسا ڈبہ[ٹی وی] ایجاد ہو جائے جو ہزاروں اور سیکڑوں میل دور بیٹھے انسان کی آواز اور تصویر جادوگری سے آنکھوںکے سامنے لے آئے،ایک ایجاد سے پوری دنیا آپ کی فنگر ٹپس کے نیچے سما جائے گی فضا میں صرف پرندے ہی نہ اڑیں گے بلکہ انسان بھی اڑیں گے،انسان عمارتوں پرعمارتیںبنا کر اہرامِ مصر کو شرما دیں گے آدمی چاند پر قدم رکھے گااور حیران ہو کر ادھر دیکھتے ہوئے کہے گا ’’ ارے یہاں تو وہ چرخا کاتنے والی بوڑھی ہے ہی نہیں جسے زمین سے دیکھاکرتے تھے ‘‘ آج ہم ماضی کی اس انسان سے سینکڑ وں سال کی مسافت پر بیٹھے ہوئے یہ سب دیکھ رہے ہیں اور آئندہ حالات کی بڑی حد تک درست پیش گوئی کر سکتے ہیں لیکن ہم اس آئندہ آنے والے انسان سے بڑی حد تک خوش نصیب ہیں کہ ہم جدید اور روائیتی زندگی کے کے حسین سنگم پر زندگی گزار رہے ہیں ۔ہمارے خون میں پہلے کی طرح نہ سہی لیکن رشتوں کی تاثیر اور تقدس ضرور موجود ہے۔ہم میں سے بہت سے اب بھی ایسے ہیں جو کسی دوسرے کی بہن اور بیٹی کو دیکھ کرنگاہیں نیچے کر لیتے ہیں کہ انہیں اپنی بہن،بیٹی کا خیال آ جاتا ہے۔ آج بھی کوئی دشمن بھی مہمان بن کر ہمارے گھر کی دہلیز پر آجائے تو ہم دِل کا میل نکال کر دور پھینک دیتے ہیں۔اس تیزی کے دور میں بے شک کچھ عرصے بعد سہی لیکن ہم اپنے تمام تر امور کو ایک طرف رکھ کر کسی روز اچانک اپنے والدین کے در پر دستک دے کران سے دعائیں اور شفقت سمیٹنے جا پہنچتے ہیں۔ابھی بھی کچھ ضمیرفروشوں کو چھوڑ کر بہت سے ایسے افراد ہیں جو رشوت نہیں لیتے یاجو لوگ رشوت دے یا لے کے اپنا کام کرواتے ہیںتو کئی دن تک ضمیر ملامت کرتا ہے کہ ہم نے کتنی بڑی غلطی کر دی ہے ۔ روایت کے ابھی بھی بہت سے انمول خزانے ہمارے ہاتھ میں ہیںلیکن ان کے وجود میں دراڑیں پیدا ہوتی جا رہی ہیںوہ پہلے کی طرح مضبوط نہیں رہے اس کی وجہ وہ فاصلے ہیںجنہوں نے انسان کو انسان سے بہت دور کر دیا ہے۔چوپال اور بیٹھکیں نایاب ہوتی جا رہی ہیںجہاںگاما بابا بلے شاہ کو لے میں سناتا تھا تو جیرا محلے بھر کے افراد کی نقلیںاتار کرقہقہوں کے انجکشن سے لوگوں کا سیروں خون بڑھا دیتا تھااب ہمارا ہنسنا رسمی اور مسکرانا ضرورتاّّ ہوتا جا رہا ہے۔ہم موم کے پتلے بنتے جا رہے ہیںکوئی ذرا سی بات بھی کہہ دے تو ہماری شکل بدل جاتی ہے۔اب دوسروں کے لیئے رونے اور اپنے آپ پر ہنسنے کا موسم جانے کو ہے کیونکہ ہمارے مزاج بھی مشینی ہوتے جا رہے ہیںہم مادہ پرستی کے ٹریک پر چل رہے ہیں بس آگے نکلنے کی دھن سوار ہے۔وہ اقدار جنہوں نے ہماری معاشرتی زندگی کو سہارہ دیا ہوا ہے وہ اپنا وجود کمزور پڑتا محسوس کررہی ہیں۔اب کسی کو خبر نہیں ہوتی کہ ان کے پڑوس میں کوئی رورہا ہے کہ ہنس رہا ہے اور یہی فاصلہ ہمارے اندر سے انسانیت کا مادہ ختم کر رہا ہے۔ہمارے رشتوں ،دوستوں،گلیوں اور محلوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں،یہ آئیندہ آنے والی نسلوں کے لیے لمحہء فکریہ ہے،بہت ممکن ہے کہ دو سو برس بعد زندگی میں بہت نئی آسانیاں آ جائیں ،کئی نئے راز بھی آشکاراں ہو جائیں لیکن ایک انمول چیز گم ہو جائے اور وہ انسان ہے ہر طرف آدمی ہی آدمی ہوں ۔احساس ،حسنِ سلو ک اوردردمندی سے عاری روبوٹ نما آدمی ہوں اور انسان ناپید ہو جائے اور ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے۔۔۔۔۔۔۔

saraikinews

Website:

Related Story
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
شاہ سرمت حسین، سرائیکی شاعر
saraikinews Jun 5, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کے مشہور شاعر
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی ثقافت اور قوم
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
چین اور امریکا کی کرنسی
saraikinews Jun 4, 2023
khawaja ghulam farid
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
خواجہ غلام فرید: سرائیکی شاعر کا خزانہ
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
عمران خان: پاکستان کے نوے سولہویں وزیراعظم
saraikinews Jun 4, 2023
saraiki language,saraiki,history of saraiki,history of saraiki language,saraiki history,saraiki language history,what is history of saraiki language,history of saraiki language in urdu,saraiki poetry,saraiki people,saraiki culture,saraiki language history complete,history of sraiki language,exclusive history of saraiki language,story of saraiki language,history of saraiki people in hindi,first time complete history of saraiki language,saraiki funny
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کی تاریخ اور ارتقاء: ایک تفصیلی جائزہ
saraikinews Jun 4, 2023
تنویر قیصر شاہد مضامین
طیب ایردوان کی فتح اور جماعتِ اسلامی
saraikinews Jun 4, 2023
مضامین
چین اور روس مغرب کے خلاف نیا بلاک
saraikinews Jun 4, 2023
محمد اکرم چوہدری مضامین
عمران خان کے پاس کیا راستہ ہے؟؟؟؟
saraikinews May 31, 2023
وسعت اللہ خان
مضامین وسعت اللہ خان
بندہ مک سکتا ہے تمباکو نہیں
saraikinews May 31, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
دنیا پاکستان کو ختم کرنے کے درپر، اور ہم بدگمانیوں میں مصروف عمل
saraikinews Apr 20, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ایمان، ایٹمی طاقت اور سی پیک، جن کی کی تباھی کے لیے دنیا کھربوں ڈالر لگا سکتی ہے
saraikinews Apr 9, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ہمیں امریکا کیساتھ ہو کر کیا ملے گا؟
saraikinews Apr 3, 2022
سدرہ بتول مضامین
شب برات، بخشش دی رات، تحریر:سدرہ بتول
saraikinews Mar 17, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
محمد علی جناح دی فوٹو نوٹ تے چھپݨ تے کیا تھئیا؟
saraikinews Mar 15, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
اوسان باختہ تھئی گئے
saraikinews Jan 1, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
امیر ریاست کے غریب لوگ ۔۔۔
saraikinews Oct 22, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی شاعری میں نعت ، خورشید ربانی
saraikinews Aug 5, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
  صوبہ سرائیکستان باعث تکلیف و ازیت کا سامان… کیوں؟
saraikinews Jul 29, 2020
سرائیکستان
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ #سرائیکستان تعصب نہیں ملک کی ترقی کی نوید ہے
saraikinews Jul 17, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
لو کہ آج ہم نے خود ھار مان لی ۔۔۔
saraikinews Jul 3, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ اگر لسانیت ہیں تو آئیں تمام صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بناتے ہیں
saraikinews Jul 2, 2020
سرائیکی فن پارے
مضامین مضمون
سرائیکی وسیب کی قدیم ’ثقافت‘ کو اجاگر کرتے فن پارے
saraikinews Jun 17, 2020
سرائیکی ثقافت
عمران ظفر بھٹی مضامین
پاکستان کی بہترین ثقافتوں میں سے ایک سرائیکی ثقافت
saraikinews Jun 17, 2020
کالا ہرن
مضامین مضمون
چولستان ڊا ”بزرگ“ جانور۔۔۔کالاہرن
saraikinews Jun 17, 2020
فدا حسین گاݙی مضامین مضمون
اسلامی جمعیت، مذہب، وسیب اَتیں تعلیم
saraikinews May 19, 2020
سعدیہ کمال مضامین مضمون
سرائیکی افسانے کی روایت۔ آغاز و ارتقا۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
بُݙدیاں کندھیاں، اُڄڑدیاں جھوکاں ۔۔۔۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
آدم شماری ۔۔۔ ہک کروڑ ٻاوی لکھ سرائیکیں دی اجتماعی قبر
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی صوبہ دا جغرافیہ اتے دریاویں دے پاݨی دی ونڈ
saraikinews May 19, 2020
پروفیسر اللہ ݙتہ مضامین مضمون
طلاق دینے کا احسن طریقہ
saraikinews May 17, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
    کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں ؟
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح
saraikinews May 8, 2020

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ