Skip to content
  • Thursday, 29 January 2026
  • 3:11 pm
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • عاصم سلیم باجوہ کی تقرری خوش آئیندقدم
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون

عاصم سلیم باجوہ کی تقرری خوش آئیندقدم

saraikinews May 1, 2020 0

عاصم سلیم باجوہ کی تقرری خوش آئیندقدم
تحریر: شہزاد حسین بھٹی

تقریباً 73 سالوں کے بعد پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل پائی ہے جس کا بنیادی منشور ہی کرپشن سے پاک معاشرہ اور انصاف ہے۔ عمران خان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔سخت گیرمزاج کے مالک عمران خان اگر چاہتے تو وہ کرکٹ کے بعد آئی سی سی کے ساتھ منسلک ہو کر یا کمنٹری کر کے بھی اتنے پیسے کما سکتے تھے کہ جس سے وہ اپنی بقیہ زندگی عیش و آرام سے گزار سکتے تھے۔ لیکن اپنی والدہ کی کینسرکے ہاتھوں وفات کے بعد ان کی زندگی میں ڈرامائی تبدیلی آئی اور انکی توجہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کی جانب مبذول ہوئی۔ انہوں نے ملک میںکینسر کا ہسپتال” شوکت خانم میموریل ہاسپٹل”قائم کرنے کے لیے ملک و بیرون ملک سے پائی پائی اکٹھی کرکے ایک ہسپتال قائم کر دیکھایا جس سے آج کینسر کے مریض مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو اْجاگر کرنے کے لیے”نمل انسٹیوٹ ” قائم کیا جہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو انٹرنیشنل ڈگری عطا کی جاتی ہے۔غرض عمران خان کے ملک و ملت کی خاطر اْٹھائے گئے اقدامات کی فہرست طویل ہے جس کی دْنیا معترف ہے۔
چوبیس برس قبل سیاست میں آنے او ر تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے کا مقصد اس ملک سے کرپشن، بدعنوانی، لوٹ مار، استحقاقی نظام ، غربت و افلاس کا خاتمہ، یکساں نظام تعلیم اور صحت کی سہولیات کی یکساں فراہمی تھا۔ بائیس سال کی جدوجہد اور مافیا ز کے ساتھ ٹکرانے کے بعد دوسال قبل ایک مالی طور پر کمزور حکومت چلانے کا نظم و نسق ورثے میں ملا۔ عمران خان نے ملکی و غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبی حکومت سنبھالتے ہی اسے درست راستے پر ڈالنے کے لیے دن رات ایک کر دیا۔ بدقسمتی سے پہلے ہی سال 10 ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی کرنا پڑی جس سے ملکی خزانے پر اتنا بوجھ پڑا کہ ملک دیوالیہ ہو نے کے قریب آن پہنچا تھا۔ عمران خان نے سعودی عرب، یواے ای ، قطر، چین اور آئی ایم ایف سے امداد اور قرض حاصل کرکے ملک کو ایک بارپھر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔حکومتی اخراجات میں کمی کی مثالیں قائم کی گئیں۔ وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاوس کے بجائے بنی گالہ کو ہی وزیر اعظم کی رہائش قرار دیا ۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اور آرڈیننس جاری کیے تاکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو سکے۔
حکومت میں شامل منتخب پذیروں کی وجہ سے آئے روز ایسے ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی آٹے اور چینی کا بحران جنم لیتا ہے تو کبھی ٹماٹروں کا ، کبھی چینی سبسڈی کا بحران اْٹھتا ہے تو کبھی رمضان میں مصنوعی مہنگائی کا،یوںمحسوس ہوتا ہے کہ حکومتی صفوں میں موجود کچھ وزراء حکومت کی کار کردگی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوںمیں ہیں۔ عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر کہا تھا کہ وہ کسی ایم این اے اور ایم پی اے کو فنڈ ز جاری نہیں کرینگے لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان وزراء نے بھی ٹھان رکھا تھا کہ وہ حکومت کی ناک کے نیچے ہی اپنے کھیسے (جیب) ضروربھریں گے اور اس کے عملی مظاہر ے دیکھنے کو بھی مل رہے ہیں۔ جہانگیر ترین اور خسرو بخیتارکے شوگر سبسڈی انکوائری میں نام آرہے ہیں اور نیب میں بھی کئی وزراء کے کیسز چل رہے ہیں۔
ملک کروناء وائرس کی دنیا بھر میںتباہ کاریوں کی وجہ سے حالت جنگ میں ہے۔ ملک بھر میں کروناء کی روک تھام کے سلسلے میں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے رابطے کرکے ان کی ضروریات کو پورا کر رہی ہے۔این ڈی ایم اے درکار ضروری سامان چائینہ سے منگوا کر ملک بھر میں ضروت کے مطابق تقسیم کر رہا ہے،رضا کار فورس کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ایسے میں کچھ وزراء حکومتی اقدامات کو درست انداز میں اْجاگر نہیں کررہے تھے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان نے بطور معاون خصوصی اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کی اور وزیر اعظم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹراعوان کے حوالے سے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بطور معاون خصوصی اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کی۔ انہوں نے میڈیا کو جاری کیے جانے والے حکومتی اشہتارات سے 10 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی۔یہی نہیںبلکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر ضرورت سے زائد ملازم رکھے، انہوں نے بغیر اجازت 2 سکیورٹی گارڈز سمیت 9 ملازم رکھے ہوئے تھے، انہوں نے 2 گاڑیاں بھی لے رکھی تھیں جس کی انہیں اجازت نہیں تھی، اس کے علاوہ بھی الزامات کی ایک لمبی فہرست ہے جس کی تحقیات ہونا باقی ہے۔
وزارت اطلاعات کے درست انداز میں کام کرنے،حکومتی اقدامات اور کوششوں کو موثر انداز میں پیش نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومتی ٹیم میں ایک بار پھر تبدیلی لاتے ہوئے اپنی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور ابلاغی حکمت عملیوں کے ماہر لیفٹینٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو تعینات کر دیا ہے، جبکہ مشہور ادیب احمد فراز کے فرزند سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔وزیراعظم کے اس فیصلے پر ملک بھر سے عوام نے ملے جلے ردعمل کا مظاہر ہ کیا اور ان تعیناتیوں پر خوشی کا اظہار کیا وہیں سیاسی جماعتوں نے بھی ان تعیناتیوں پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ دو سلجھے ہو ئے افراد کوترجمان مقرر کیا ہے۔شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی مواصلات کے موجودہ نظام میں عقل و فہم اور عزت کا باعث بنی گی۔جنرل عاصم سیلم باجوہ کی تعیناتی پر اپوزیشن اور صحافتی حلقوں کے کچھ تحفظات بھی ہیں کہ جنر ل عاصم سلیم باجوہ پہلے ایک ادارے کی ترجمانی کرتے تھے اب وہ حکومتی اقدامات کی ترجمانی کیسے کریں گے؟بہت سے لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ سویلین عہدے کے لیے ریٹائرڈ فوجی جنرل کا انتخاب دراصل ‘سافٹ یا سمارٹ مارشل لا ہے۔
اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ عمران خان سیاست دان نہیں بلکہ لیڈر ہیں او ر اچھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے درست فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ شبلی فرازکی بہ حیثیت وزیر اطلاعات اور جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی اطلاعات تقرری جیوسٹریٹجک صورت حال میں حکومت کا ایک درست اور دانشمندانہ فیصلہ ہے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔شبلی فراز سیاسی حلقوںمیں سنجیدہ اور تحمل مزاج مشہور ہیںجبکہ جنرل عاصم باجوہ ابلاغیات پرگہری دسترس رکھتے ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پاک افواج کا موقف درست انداز میںپیش کیا ، نئی جہت عطا کی اور آئی ایس پی آر کے ٹوئیٹر ہینڈل پر تین ملین فالوز چھوڑے ۔ ماضی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کو اپنے بام عروج تک پہنچایا۔جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹاسک مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر میڈیا کے ذریعے بھرپور طریقے سے اجاگر کرنا ہوگا۔ عاصم سلیم باجوہ نیوز میڈیا، آن لائن میڈیا اور سوشل میڈیا ٹولز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے اور کرانے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنر ل عاصم سلیم باجوہ عمران خان کا درست انتخاب ہیں۔اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن کرے گا اور بچ نکلے گا تو یہ ناممکن ہے۔ فردوس عاشق اعوان سے وزارت کا واپس لینا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عمرا ن خان کی ڈکشنری میں کرپشن کا لفظ ہی نہیں ہے۔

saraikinews

Website:

Related Story
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
شاہ سرمت حسین، سرائیکی شاعر
saraikinews Jun 5, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کے مشہور شاعر
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی ثقافت اور قوم
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
چین اور امریکا کی کرنسی
saraikinews Jun 4, 2023
khawaja ghulam farid
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
خواجہ غلام فرید: سرائیکی شاعر کا خزانہ
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
عمران خان: پاکستان کے نوے سولہویں وزیراعظم
saraikinews Jun 4, 2023
saraiki language,saraiki,history of saraiki,history of saraiki language,saraiki history,saraiki language history,what is history of saraiki language,history of saraiki language in urdu,saraiki poetry,saraiki people,saraiki culture,saraiki language history complete,history of sraiki language,exclusive history of saraiki language,story of saraiki language,history of saraiki people in hindi,first time complete history of saraiki language,saraiki funny
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کی تاریخ اور ارتقاء: ایک تفصیلی جائزہ
saraikinews Jun 4, 2023
تنویر قیصر شاہد مضامین
طیب ایردوان کی فتح اور جماعتِ اسلامی
saraikinews Jun 4, 2023
مضامین
چین اور روس مغرب کے خلاف نیا بلاک
saraikinews Jun 4, 2023
محمد اکرم چوہدری مضامین
عمران خان کے پاس کیا راستہ ہے؟؟؟؟
saraikinews May 31, 2023
وسعت اللہ خان
مضامین وسعت اللہ خان
بندہ مک سکتا ہے تمباکو نہیں
saraikinews May 31, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
دنیا پاکستان کو ختم کرنے کے درپر، اور ہم بدگمانیوں میں مصروف عمل
saraikinews Apr 20, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ایمان، ایٹمی طاقت اور سی پیک، جن کی کی تباھی کے لیے دنیا کھربوں ڈالر لگا سکتی ہے
saraikinews Apr 9, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ہمیں امریکا کیساتھ ہو کر کیا ملے گا؟
saraikinews Apr 3, 2022
سدرہ بتول مضامین
شب برات، بخشش دی رات، تحریر:سدرہ بتول
saraikinews Mar 17, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
محمد علی جناح دی فوٹو نوٹ تے چھپݨ تے کیا تھئیا؟
saraikinews Mar 15, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
اوسان باختہ تھئی گئے
saraikinews Jan 1, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
امیر ریاست کے غریب لوگ ۔۔۔
saraikinews Oct 22, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی شاعری میں نعت ، خورشید ربانی
saraikinews Aug 5, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
  صوبہ سرائیکستان باعث تکلیف و ازیت کا سامان… کیوں؟
saraikinews Jul 29, 2020
سرائیکستان
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ #سرائیکستان تعصب نہیں ملک کی ترقی کی نوید ہے
saraikinews Jul 17, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
لو کہ آج ہم نے خود ھار مان لی ۔۔۔
saraikinews Jul 3, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ اگر لسانیت ہیں تو آئیں تمام صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بناتے ہیں
saraikinews Jul 2, 2020
سرائیکی فن پارے
مضامین مضمون
سرائیکی وسیب کی قدیم ’ثقافت‘ کو اجاگر کرتے فن پارے
saraikinews Jun 17, 2020
سرائیکی ثقافت
عمران ظفر بھٹی مضامین
پاکستان کی بہترین ثقافتوں میں سے ایک سرائیکی ثقافت
saraikinews Jun 17, 2020
کالا ہرن
مضامین مضمون
چولستان ڊا ”بزرگ“ جانور۔۔۔کالاہرن
saraikinews Jun 17, 2020
فدا حسین گاݙی مضامین مضمون
اسلامی جمعیت، مذہب، وسیب اَتیں تعلیم
saraikinews May 19, 2020
سعدیہ کمال مضامین مضمون
سرائیکی افسانے کی روایت۔ آغاز و ارتقا۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
بُݙدیاں کندھیاں، اُڄڑدیاں جھوکاں ۔۔۔۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
آدم شماری ۔۔۔ ہک کروڑ ٻاوی لکھ سرائیکیں دی اجتماعی قبر
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی صوبہ دا جغرافیہ اتے دریاویں دے پاݨی دی ونڈ
saraikinews May 19, 2020
پروفیسر اللہ ݙتہ مضامین مضمون
طلاق دینے کا احسن طریقہ
saraikinews May 17, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
    کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں ؟
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح
saraikinews May 8, 2020

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ