Skip to content
  • Friday, 13 February 2026
  • 11:35 am
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • مُسلمہ اول
علی اصغر مضامین

مُسلمہ اول

saraikinews Jun 26, 2019 0

 

تحریر: علی اصغر
مکہ المکرمہ کے قدیم ترین قبرستان جنت المعٰلی میں داخل ہون تو انسان کی آنکھیں عقیدت و احترام سے برسنا شروع ہوجاتی ہیں کیونکہ اس قبرستان میں اسلام کے دو محسن آرام فرما رہے ہیں، یہ وہ دو محسن ہیں جنہوں نے اسلام کو اس وقت سہارا دیا جب رسول اللہ ﷺ نے عرب کے بدمعاش ماحول تنہا لا الہ الا اللہ کا نعرہ بلند کیا تو قریش رسول اللہﷺ کے خلاف اٹھ کھڑے اس وقت اسلام کا کوئی نام لیوا نا تھا ان محسنِ اسلام کی نصرت سے یہ نعرہ مکہ کی وادیوں سے ہوتا ہوں قیصر و کسرٰی کے تخت و تاج کو روندتا ہوا پوری دنیا میں پھیل گیا۔
کسی بھی تحریک کی کامیابی کے پیچھے ہمت و حوصلہ کے ساتھ ساتھ طاقت اور مال اہم ترین چیزیں شامل ہیں۔ رسول اللہ ص نے جب اعلان نبوت کیا تو وہ عرب بدو جورسول اللہﷺ کے اخلاق کی تعریفیں کرتے تھکتے نا تھے وہ آپ ﷺ کے جانی دشمن بن گئے اور مختلف طریقوں سے اذیتیں دینا شروع کر دیں لیکن اس وقت پورے عرب میں واحد ایک جناب ابو طالب ع ہی تھے جنہوں نے اپنے بھتیجے کی پشت پناہی کی اور ہر مقام پہ ڈھارس بندھائی اور جب طاقت کی بات آئی تو علی ابن ابی طالب ع کی تلوار نے رسول اللہ ﷺ اور اسلام کے دشمنوں کی نیندیں حرام کر دیں۔
وہ عرب معاشرہ جہاں بیٹی کا وجود بدنامی کا باعث سمجھا جاتا تھا اور جہاں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہیں زندہ دفن کرنے کا رواج تھا اور جہاں عورت کی عزت و ناموس کی کوئی قیمت نا تھی جہاں عورتیں بازاروں میں فروخت ہوا کرتیں تھیں اسی غلیظ ترین اور گھٹن زدہ معاشرے میں ایک ایسی بھی پاکیزہ خاتون تھیں نام خدیجہ تھا لیکن پاکیزگی اور اعلیٰ کردار کی وجہ سے عرب کے جاہل بدو بھی طاہرہ کے لقب سے پکارتے تھے اور عرب کے بڑے سے بڑے قبائل اس عورت کے مقروض ہوا کرتے تھے اس عظیم خاتون کا تعلق ایک بڑے تاجر خاندان سیتھا اور آپ کو ملیکۃ العرب کے نام سے بھی جانا تھا۔آپ کے تجارتی قافلے شام و یمن وغیرہ میں تجارت کے لیے جاتے تھے، آپ کے تجارتی قافلوں کی تعداد کافی زیادہ تھی، اسی لیے آپ نے مختلف لوگوں کو معین کیا جو ان تجارتی قافلوں کو لے کر جاتے اور سامان تجارت کی خرید و فروخت کرتے۔ انہی قافلوں میں سے ایک قافلہ نبی کریم ﷺ کے سپرد ہوا، اس قافلے کی واپسی پر حضرت خدیجہؑ کے غلام میسرہ نے آپ ﷺ کی جو اخلاقی صفات بیان کیں، ان سے متاثر ہو کر آپ ﷺ کو خود پیغام نکاح بھجوایا۔
یہاں حضرت خدیجہؑ کی نگاہ انتخاب کو داد دینی چاہیے، آپ نے عرب کے بڑے بڑے سرداروں کے پیغام نکاح ٹھکرا دیئے مگر عبداللہ کے یتیم جو ظاہری مال و اسباب سے محروم ہیں، انھیں پسند فرمایا۔ ایک تاجر خاتون کی حیثیت سے آپ کو ایک ایسے مرد کا انتخاب کرنا چاہیے تھا جو بڑے مال و اسباب کا مالک اور صاحب طاقت ہو، مگر حضرت خدیجہ کے ہاں ان جاہلی معیارات کی کوئی حیثیت نہیں ہتھی۔ آپ کے ہاں انتخاب کا معیار امانت، دیانت اور صداقت جیسی صفات حسنہ ہیں، اور سیدہ خدیجہ س کا یہ طرز عمل ہمارے لئے بھی نمونہ ہے۔
سیدہ خدیجہؑ کا نکاح آپ ﷺ کے ساتھ سلطانِ سادات سیدنا ابو طالبؑ نے پڑھایا اور خدا کی حمد و ثناٗ کے بعد ایک فصیح و بلیغ خطبہ بھی دیا جو تاریخ کی کتب میں رقم ہے۔ ورقہ بن نوفل نے مقام ابراہیمؑ اور زمزم کے درمیان کھڑے ہو کر حضرت خدیجہؑ کے حکم سے یہ اعلان کیا: اے
عرب خدیجہؑ مہر کی رقم سمیت تمام اموال، غلام اور کنیزوں کو پیغمبر اکرم ﷺ کی خدمت میں پیش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں آپ کو گواہ بنا رہی ہیں۔ اپنے شوہر کے لیے اتنا جذبہ خیر سگالی، اس محبت، اطاعت کا اظہار، یہ فقط حضرت خدیجہ ﷺکے حصہ میں آیا۔
سیدہ خدیجہؑ جیسے ایک کامیاب تاجر تھیں ویسی ہی کامیاب بیوی بھی ثابت ہوئیں اور اسلام کی پہلی مسلم خاتون کے ساتھ ساتھ نبوت کی پہلی گواہ بھی قرار پائیں۔ وہ عرب قبائل جو ملیکۃ العرب کے مقروض ہوا کرتے تھے انکے قرض اس شرط پہ جناب خدیجہؑ نے معاف کیئے کہ وہ اسلام قبول کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں،تبلیغ اسلام کا آغاز ہوا تو جس طرح آپ ﷺسے لوگ دور ہوئے نہ بات کرتے، نہ مدد کرتے، الٹا تنگ کیا جاتا، ستایا جاتا، یہی صورت حال حضرت خدیجہؑ کو قریش کی خواتین کی طرف سے پیش آئی۔

آپؑ کی سہیلیوں اور رشتہ دار خواتین نے آپ سے ملنا جلنا چھوڑ دیا مگر آپؑ ثابت قدمی میں ذرا برابر بھی لغزش نہ آئی، وہ جن کے پاس خواتین کے جھرمٹ ہوتے تھے، جن کی کنیزیں تھیں، ان سے بات کرنے والا کوئی نہیں، جب نبی کریمﷺ کفار کی طرف سے پہنچائی گئی اذیتوں سے پریشان ہوکر گھر تشریف لاتے تو جناب خدیجہؑ آپ کو تسلی دیتیں اور آپ ﷺ گھر میں سکون پاتے۔ یہ وہ مسلمہ اول ہیں جنہوں نے کعبہ میں سب سے پہلے نبی کریمﷺ کے ساتھ کھڑے ہوکر نماز ادا کی، جناب خدیجہؑ کی زندگی میں نبی مکرمﷺ نے دوسرا عقد نہیں کیا اور آپ کے ہی بطن سے اللہ نے نبی کریمﷺ کو صاحب اولاد کیا اور دشمنان رسولﷺ کے ابتر جیسے طعنے بند ہوئے۔
جب قریش نیمسلمانوں سے معاشرتی لاتعلقی اختیار کی تو بنی ہاشم شعب ابی طالب میں پناہ لینے پہ مجبور ہوگئے تو یہی ملیکۃ العرب بی بی جن کے قافلے عرب و عجم میں تجارت کے لئے جاتے تھے جن کی سینکڑوں کنیزیں قطاروں میں کھڑی ہوا کرتی تھیں اسی بی بی کو درختوں کے پتے کھانے پڑے مگر مجال ہے جو انکی رسول اللہﷺ اور اسلام کے لئے محبت میں کمی آئی ہو زندگی کی ہر مشکل میں یہ آپﷺ کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ جس سال شعب ابی طالب کا مقاطعہ ختم ہوا اسی سال جناب ابو طالب اور سیدہ خدیجہؑ کا انتقال ہوا اس طرح نبی مکرمﷺ کے دو عظیم پشت پناہ جدا ہوئے اور آپﷺ نے اس سال کو غم کا سال قرار دیا۔
تو ثابت ہوا کہ اس عظیم اسلامی انقلاب میں ہمت و حوصلہ جناب ابو طالبؑ کی طرف سے طاقت و تلوار وصی رسول جناب علی ع کی اور دولت سیدہ خدیجہؑ کی خرچ ہوئی اورخدا کی وحدانیت کا پیغام گھر گھر پہنچا۔
اسلام اور ہر مسلمان ممنون و مشکور ہیں اس عظیم المرتبت امت کی ماں کے۔

کروڑوں درود و سلام ہوں سلطانِ سادات نگہبان رسالت سید العرب سیدنا ومولانا ابو طالبؑ اور ملکیۃ العرب مسلمہ اول ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیھا کے ذات اقدس پہ۔

saraikinews

Website:

Related Story
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
شاہ سرمت حسین، سرائیکی شاعر
saraikinews Jun 5, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کے مشہور شاعر
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی ثقافت اور قوم
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
چین اور امریکا کی کرنسی
saraikinews Jun 4, 2023
khawaja ghulam farid
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
خواجہ غلام فرید: سرائیکی شاعر کا خزانہ
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
عمران خان: پاکستان کے نوے سولہویں وزیراعظم
saraikinews Jun 4, 2023
saraiki language,saraiki,history of saraiki,history of saraiki language,saraiki history,saraiki language history,what is history of saraiki language,history of saraiki language in urdu,saraiki poetry,saraiki people,saraiki culture,saraiki language history complete,history of sraiki language,exclusive history of saraiki language,story of saraiki language,history of saraiki people in hindi,first time complete history of saraiki language,saraiki funny
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کی تاریخ اور ارتقاء: ایک تفصیلی جائزہ
saraikinews Jun 4, 2023
تنویر قیصر شاہد مضامین
طیب ایردوان کی فتح اور جماعتِ اسلامی
saraikinews Jun 4, 2023
مضامین
چین اور روس مغرب کے خلاف نیا بلاک
saraikinews Jun 4, 2023
محمد اکرم چوہدری مضامین
عمران خان کے پاس کیا راستہ ہے؟؟؟؟
saraikinews May 31, 2023
وسعت اللہ خان
مضامین وسعت اللہ خان
بندہ مک سکتا ہے تمباکو نہیں
saraikinews May 31, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
دنیا پاکستان کو ختم کرنے کے درپر، اور ہم بدگمانیوں میں مصروف عمل
saraikinews Apr 20, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ایمان، ایٹمی طاقت اور سی پیک، جن کی کی تباھی کے لیے دنیا کھربوں ڈالر لگا سکتی ہے
saraikinews Apr 9, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ہمیں امریکا کیساتھ ہو کر کیا ملے گا؟
saraikinews Apr 3, 2022
سدرہ بتول مضامین
شب برات، بخشش دی رات، تحریر:سدرہ بتول
saraikinews Mar 17, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
محمد علی جناح دی فوٹو نوٹ تے چھپݨ تے کیا تھئیا؟
saraikinews Mar 15, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
اوسان باختہ تھئی گئے
saraikinews Jan 1, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
امیر ریاست کے غریب لوگ ۔۔۔
saraikinews Oct 22, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی شاعری میں نعت ، خورشید ربانی
saraikinews Aug 5, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
  صوبہ سرائیکستان باعث تکلیف و ازیت کا سامان… کیوں؟
saraikinews Jul 29, 2020
سرائیکستان
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ #سرائیکستان تعصب نہیں ملک کی ترقی کی نوید ہے
saraikinews Jul 17, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
لو کہ آج ہم نے خود ھار مان لی ۔۔۔
saraikinews Jul 3, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ اگر لسانیت ہیں تو آئیں تمام صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بناتے ہیں
saraikinews Jul 2, 2020
سرائیکی فن پارے
مضامین مضمون
سرائیکی وسیب کی قدیم ’ثقافت‘ کو اجاگر کرتے فن پارے
saraikinews Jun 17, 2020
سرائیکی ثقافت
عمران ظفر بھٹی مضامین
پاکستان کی بہترین ثقافتوں میں سے ایک سرائیکی ثقافت
saraikinews Jun 17, 2020
کالا ہرن
مضامین مضمون
چولستان ڊا ”بزرگ“ جانور۔۔۔کالاہرن
saraikinews Jun 17, 2020
فدا حسین گاݙی مضامین مضمون
اسلامی جمعیت، مذہب، وسیب اَتیں تعلیم
saraikinews May 19, 2020
سعدیہ کمال مضامین مضمون
سرائیکی افسانے کی روایت۔ آغاز و ارتقا۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
بُݙدیاں کندھیاں، اُڄڑدیاں جھوکاں ۔۔۔۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
آدم شماری ۔۔۔ ہک کروڑ ٻاوی لکھ سرائیکیں دی اجتماعی قبر
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی صوبہ دا جغرافیہ اتے دریاویں دے پاݨی دی ونڈ
saraikinews May 19, 2020
پروفیسر اللہ ݙتہ مضامین مضمون
طلاق دینے کا احسن طریقہ
saraikinews May 17, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
    کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں ؟
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح
saraikinews May 8, 2020

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ