Skip to content
  • Tuesday, 10 February 2026
  • 2:51 pm
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • طیب ایردوان کی فتح اور جماعتِ اسلامی
تنویر قیصر شاہد مضامین

طیب ایردوان کی فتح اور جماعتِ اسلامی

saraikinews Jun 4, 2023 0

(تنویر قیصر شاہد)

یوں تو 14 مئی 2023 کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں بھی جناب طیب ایردوان اپنے حریف، جناب کیمال کلچ در اولو، پر سبقت لے گئے تھے لیکن دونوں صدارتی اُمیدوار چونکہ ترکیہ آئین کی شرط کے مطابق50فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پائے تھے۔

اس لیے دونوں میں سے کوئی بھی ترکیہ صدارت کا تاج نہ پہن سکا۔ حتمی نتیجہ اور فیصلہ حاصل کرنے کے لیے صدارتی دَوڑ کا دوسرا مرحلہ(Run Off) 28مئی2023 کو سامنے لایا گیا۔

اِس رَن آف نے جناب طیب ایردوان کو52فیصدسے زائد ووٹوں کے ساتھ فتح سے ہمکنار کر دیا۔ اگرچہ امریکہ اور مغربی دُنیا کے حکمرانوں اور میڈیا کی یہی خواہش اور کوشش تھی کہ جناب طیب ایردوان کامیاب نہ ہو سکیں لیکن نصرت و کامیابی اللہ نے طیب ایردوان کے مقدر میں لکھ رکھی تھی۔

مغربی میڈیا اب بھی شکست خوردہ ترکیہ صدارتی اُمیدوار، کیمال کلچ دراولو، کی زبان بولتے ہُوئے یہی راگ الاپ رہا ہے کہ ’’ چونکہ طیب ایردوان انتخابات کے دوران منصبِ صدارت پر فائز تھے اور جملہ سرکاری میڈیا اور وسائل اُن کے کنٹرول میں تھے۔

اس لیے ’’جھرلو‘‘ پھیرتے ہُوئے طیب ایردوان کو پھر کامیاب کروا دیا گیا ہے ۔‘‘ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تبصرے دراصل مغربی و امریکی دُنیا اور میڈیا کی ترکیہ اور جناب ایردوان کے خلاف عناد اور حسد کا مظہر ہیں ۔

جناب طیب ایردوان جس واضح اسلوب میں اسلام ، اسلامی اقدار اور اسلامی طرزِ حیات پر عمل کرتے دکھائی دیتے ہیں، اِس پس منظر میں امریکی و مغربی دُنیا کا اُن کے خلاف عناد اور پروپیگنڈہ قابلِ فہم ہے۔

طیب ایردوان صاحب نے صدارتی انتخابی مہم کے خاتمے پر جس طرح قدیم اور پُر شکوہ مسجد، جامعہ مسجد حاجیہ صوفیہ ، میں حاضر ہو کر دعا کی اور اپنے چاہنے والوں سے خطاب کیا تھا، یہ انداز اہلِ مغرب کو ایک آنکھ بھی نہ بھایا تھا۔

بعد ازاں جناب طیب ایردوان نے جب شہیدعدنان میندرس کے مقبرے پر حاضری دی تو بھی یہ اسلوبِ سیاست مغربی دُنیا کے میڈیا میں پسند نہ کیا گیا تھا ۔

طیب ایردوان کی شاندار صدارتی و انتخابی فتح پر تبصرہ کرتے ہُوئے بی بی سی کی یورپی ایڈیٹر Katya Adlerنے لکھا: ’’طیب ایردوان کی رَن آف میں صدارتی کامیابی پر رُوسی صدر، ولادیمیر پوٹن، اتنے بیقرار ہو گئے تھے کہ ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کی جانب سے سرکاری اعلان سے قبل ہی طیب ایردوان کو فتح کی مبارکباد دے ڈالی۔‘‘الفاظ کا یہ لہجہ اور آہنگ ہی بتاتا ہے کہ جناب طیب ایردوان کے تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مغربی دُنیا کو کسقدر ذہنی اذیت پہنچی ہے۔

ممتاز و موثر امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے تو باقاعدہ جناب طیب ایردوان کی مخالفت اور جناب کیمال کلچ دارولو کے حق میں صحافتی مہم چلائی ۔

اِس کے باوصف مگر سفارتی آداب اور روایات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہُوئے پاکستان سمیت امریکہ و مغربی دُنیا کے حکمرانوں کی طرف سے فاتح طیب ایردوان صاحب کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم جناب شہباز شریف ، صدرِ مملکت جناب عارف علوی ، وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری اور لندن میں براجمان جناب نواز شریف نے طیب ایردوان صاحب کو مبارکبادیں دی ہیں۔

جناب طیب ایردوان نے جس کھلے اور واضح انداز میں مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف، پالیسی اور اُصول پر ہمیشہ ساتھ دیا ہے، پاکستان اور اہلِ پاکستان نے ہمیشہ اُن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ابھی حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی G20کانفرنس میں بھی محض پاکستانی خوشنودی اور مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نبھاتے ہُوئے ترکیہ نے شرکت کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ بھارتی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو ترکیہ کے اِس سفارتی کردار پر غصہ تو بہت ہے لیکن بھارت جناب طیب ایردوان اور ترکیہ حکومت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ۔

رُوسی صدر کے بعد سب سے پہلے پُر جوش انداز میں مبارکباد سابق امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ، کی جانب سے اِن الفاظ میں سامنے آئی ہے:’’طیب ایردوان کو شاندار فتح پر دِلی مبارکباد۔ مَیں طیب ایردوان کو خوب جانتا ہُوں۔ وہ میرے دوست بھی ہیں۔

اُنہوں نے ذاتی محنت سے جس طرح اپنے عوام کو اقوامِ عالم میں عزت سے سرفراز کیا ہے، اِس پس منظر میں وہ اِس پُر شکوہ فتح کے حقدار ہیں‘‘۔امریکی صدر ، جو بائیڈن ، بھی طیب ایردوان کو تہنیت دینے میں پیچھے نہ رہے مگر وقت کے اعتبار سے وہ اپنے حریف، ڈونلڈ ٹرمپ، سے بہر حال پیچھے ہی رہے۔

جو بائیڈن نے کہا: ’’طیب ایردوان کو تیسری بار صدرِ ترکیہ منتخب ہونے پر بڑی مبارک۔ آپ ناٹو میں میرے اتحادی ہیں۔ اُمید کرتا ہُوں کہ ایک بار پھر آپ اور ہم ناٹو کے پلیٹ فارم پر، دو طرفہ، اپنا عالمی کردار ادا کریں گے۔ ترکیہ سے ہماری بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں۔‘‘

خوش بخت جناب طیب ایردوان کے تیسری بار فتحیاب ہونے پر یوں تو ہماری سبھی دینی جماعتوں نے مسرت و اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ مثال کے طور پر جے یو آئی (ایف) کے امیر حضرت مولانا فضل الرحمن نے ترکیہ اور جناب طیب ایردوان کو نئی فتح پر سب سے پہلے تہنیت کا پیغام بھیجا۔ جماعتِ اسلامی پاکستان مگر وطنِ عزیز کی غالباً نمایاں ترین مذہبی جماعت ہے جو طیب ایردوان کے تیسری بار شاندار فتح سے ہمکنار ہونے پر خوشی و شادمانی کا واضح طور پر اظہار کررہی ہے۔

جماعتِ اسلامی اور اِس کے جملہ قائدین ویسے بھی بحثیتِ مجموعی جناب طیب ایردوان کی شخصیت ، اُن کے جملہ اقدامات، اُن کی حکومت، اُن کے افکار اور اُن کی پارٹی کو نظرِ استحسان سے دیکھتے ہیں۔ جماعتِ اسلامی کے معروف اور فکر انگیز ماہنامہ جریدے (عالمی ترجمان القرآن )کا بنظرِ غائر اور باقاعدہ مطالعہ کیا جائے تو بھی یہ رُخ مترشح ہوتا ہے کہ جماعتِ اسلامی طیب اردوان کو ہمیشہ سے پسندیدہ نظروں سے دیکھتی چلی آ رہی ہے۔

جماعتِ اسلامی کے ایک معروف رکن ، مصنف اور سابق رکنِ اسمبلی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، نے ترکیہ بارے جو مشاہدات(سفر نامئہ ترکی) لکھے ہیں ، یہ کتاب بھی ترکیہ اور جناب طیب ایردوان کی محبتوں سے ’’ لبریز‘‘ دکھائی دیتی ہے ۔

اور اب28مئی2023کو جناب طیب ایردوان کے تیسری بار ، بھاری اکثریت سے ، صدرِ ترکیہ منتخب ہونے پر جماعتِ اسلامی پاکستان کی شادمانی اور خوشی دیدنی ہے۔

اِس اظہارِ مسرت میں کوئی مذائقہ بھی نہیں ہے کہ جماعتِ اسلامی کے اکابرین اور وابستگان بجا طور پر جناب طیب ایردوان کو عالمِ اسلام کی مضبوط، غیرتمند اور توانا آواز سمجھتے ہیں ۔مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں طیب ایردوان صاحب نے ہر ہر موقع پر جس طرح آوازئہ حق بلند کیا ہے، یہ دراصل پاکستان اور جماعتِ اسلامی کے مضبوط موقف ہی کی ترجمانی ہے ۔

جناب طیب ایردوان کی فتح کو اپنی فتح سمجھتے ہُوئے جماعتِ اسلامی کے نائب امیر، راولپنڈی و اسلام آباد کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکنِ قومی اسمبلی ، جناب میاں محمد اسلم ، اگلے روز اپنے ایک وفد کے ساتھ اسلام آباد میں بروئے کار ترکیہ سفارتخانہ حاضر ہُوئے اور ترکیہ سفیر عزت مآب Mehmet Pachachiکو جناب طیب ایردوان کی فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہُوئے اُن کی خدمت میں گلدستہ بھی نذر کیا۔

میاں اسلم صاحب کے ساتھ جناب آصف لقمان قاضی( انچارج شعبہ اُمورِ خارجہ) اور جناب نصر اللہ رندھاوا( امیرِ جماعتِ اسلامی اسلام آباد) بھی تھے۔ اگرچہ اِس حوالے سے ابھی پاکستان کی کوئی دوسری مذہبی جماعت کی قیادت ترکیہ سفارتخانہ جا کر مبارکباد پیش نہیں کر سکی ہے لیکن جماعتِ اسلامی نے دراصل یہ قدم اُٹھا کر سبھی جماعتوں کی نمائندگی کر دی ہے ۔بشکریہ ایکسپریس نیوز

نوٹ: سرائیکی نیوز کا تجزیہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

saraikinews

Website:

Related Story
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
شاہ سرمت حسین، سرائیکی شاعر
saraikinews Jun 5, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کے مشہور شاعر
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی ثقافت اور قوم
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
چین اور امریکا کی کرنسی
saraikinews Jun 4, 2023
khawaja ghulam farid
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
خواجہ غلام فرید: سرائیکی شاعر کا خزانہ
saraikinews Jun 4, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
عمران خان: پاکستان کے نوے سولہویں وزیراعظم
saraikinews Jun 4, 2023
saraiki language,saraiki,history of saraiki,history of saraiki language,saraiki history,saraiki language history,what is history of saraiki language,history of saraiki language in urdu,saraiki poetry,saraiki people,saraiki culture,saraiki language history complete,history of sraiki language,exclusive history of saraiki language,story of saraiki language,history of saraiki people in hindi,first time complete history of saraiki language,saraiki funny
فیصل شہزاد چغتائی مضامین
سرائیکی زبان کی تاریخ اور ارتقاء: ایک تفصیلی جائزہ
saraikinews Jun 4, 2023
مضامین
چین اور روس مغرب کے خلاف نیا بلاک
saraikinews Jun 4, 2023
محمد اکرم چوہدری مضامین
عمران خان کے پاس کیا راستہ ہے؟؟؟؟
saraikinews May 31, 2023
وسعت اللہ خان
مضامین وسعت اللہ خان
بندہ مک سکتا ہے تمباکو نہیں
saraikinews May 31, 2023
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
دنیا پاکستان کو ختم کرنے کے درپر، اور ہم بدگمانیوں میں مصروف عمل
saraikinews Apr 20, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ایمان، ایٹمی طاقت اور سی پیک، جن کی کی تباھی کے لیے دنیا کھربوں ڈالر لگا سکتی ہے
saraikinews Apr 9, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ہمیں امریکا کیساتھ ہو کر کیا ملے گا؟
saraikinews Apr 3, 2022
سدرہ بتول مضامین
شب برات، بخشش دی رات، تحریر:سدرہ بتول
saraikinews Mar 17, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
محمد علی جناح دی فوٹو نوٹ تے چھپݨ تے کیا تھئیا؟
saraikinews Mar 15, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
اوسان باختہ تھئی گئے
saraikinews Jan 1, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
امیر ریاست کے غریب لوگ ۔۔۔
saraikinews Oct 22, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی شاعری میں نعت ، خورشید ربانی
saraikinews Aug 5, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
  صوبہ سرائیکستان باعث تکلیف و ازیت کا سامان… کیوں؟
saraikinews Jul 29, 2020
سرائیکستان
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ #سرائیکستان تعصب نہیں ملک کی ترقی کی نوید ہے
saraikinews Jul 17, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
لو کہ آج ہم نے خود ھار مان لی ۔۔۔
saraikinews Jul 3, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ اگر لسانیت ہیں تو آئیں تمام صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بناتے ہیں
saraikinews Jul 2, 2020
سرائیکی فن پارے
مضامین مضمون
سرائیکی وسیب کی قدیم ’ثقافت‘ کو اجاگر کرتے فن پارے
saraikinews Jun 17, 2020
سرائیکی ثقافت
عمران ظفر بھٹی مضامین
پاکستان کی بہترین ثقافتوں میں سے ایک سرائیکی ثقافت
saraikinews Jun 17, 2020
کالا ہرن
مضامین مضمون
چولستان ڊا ”بزرگ“ جانور۔۔۔کالاہرن
saraikinews Jun 17, 2020
فدا حسین گاݙی مضامین مضمون
اسلامی جمعیت، مذہب، وسیب اَتیں تعلیم
saraikinews May 19, 2020
سعدیہ کمال مضامین مضمون
سرائیکی افسانے کی روایت۔ آغاز و ارتقا۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
بُݙدیاں کندھیاں، اُڄڑدیاں جھوکاں ۔۔۔۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
آدم شماری ۔۔۔ ہک کروڑ ٻاوی لکھ سرائیکیں دی اجتماعی قبر
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی صوبہ دا جغرافیہ اتے دریاویں دے پاݨی دی ونڈ
saraikinews May 19, 2020
پروفیسر اللہ ݙتہ مضامین مضمون
طلاق دینے کا احسن طریقہ
saraikinews May 17, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
    کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں ؟
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
عاصم سلیم باجوہ کی تقرری خوش آئیندقدم
saraikinews May 1, 2020

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ