Skip to content
  • Monday, 16 February 2026
  • 4:31 am
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • ٢٨ مئی ۔ یوم تکبیر 
مضمون وکیل سائیں

٢٨ مئی ۔ یوم تکبیر 

saraikinews Jun 29, 2018 0

٢٨ مئی ۔ یوم تکبیر

تحریر: وکیل سائیں

قوموں کی زندگی میں چند لمحات ایسے بھی آتے ہیں کہ ان کے ذرا سے فیصلے سے غلامی، تاریکی اور سیاہ بختی اس قوم کا مقدر بن جاتی ہے یا پھردنیائے عالم میں وہ قوم ایک آزاد،باوقار اور آبرومند قوم کی حیثیت سے پہچانی جاتی ہے پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے منہ سے نکلا ہوا وہ جملہ کہ ہم گھاس کھا لیں گے مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے تاریخ کا حصہ بن گیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ ایک ایسا ملک جو معرض ِوجود میں آیا تو اس کے پاس کوئی قابل ذکر انڈسٹری نہیں تھی لیکن دنیا کی ساتویں اور ملت ِاسلامیہ کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا یہ کیسے ہوا اور کیونکر ہوا ؟کِس کِس نے پاکستانی عوام کے اِس خواب کی تکمیل کے لیے اپنا اپنابھرپور کردار ادا کیا اور کون اِس راہ میں روڑے اٹکاتا رہا یہ ایک الگ داستان ہے دانائوں کا قول ہے کہ فوج جنگ جیت جائے یا ہارجائے شکست کی ذمہ داری اور جیت کا سہرا سپہ سالار کے سر جاتا ہے محب وطن،دور اندیش اورجراٗت مند قیادت ہمیشہ ملکی مفاد اور قوموں کی زندگی سنوارنے والے تاریخ ساز فیصلے کیا کرتی ہے جب کہ مفاد پرست کٹھ پتلی حکمران نا صرف اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں بلکہ قوموں کی آبرو،تشخص اور خودمختاری کو بھی گروی رکھ دیا کرتے ہیں۔ انڈیا اپنے قیام کے دن سے ہی جنوبی ایشیا میں بالا دستی کے خواب دیکھتا چلا آرہا ہے امریکہ اور یورپی ممالک سے اسلحے کی وسیع پیمانے پر خریداری اس کے عزائم کو آشکار کرتی ہے پڑوسی ممالک سے چھیڑچھاڑ اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اس کا وطیرہ رہا ہے ۔ پاکستان کا قیام اس کو ہضم ہو ہی نہیں رہا اس لیے تووہ ہمیشہ پاکستان کی بقا اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے پاکستان اور انڈیا کے مابین دو جنگیں بھی اسی تناظر میں ہوئی ہیں پاکستان میں خانہ جنگی، بدامنی اور انتشار پھیلانے میں بھی انڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔بھارت کی بیش تر آبادی تنگدستی،بدحالی اور غربت کی زندگی گزاررہی ہے مگر اس کا جنگی جنون ہے کہ روز بہ روز بڑھتا ہی جا رہا ہے11 مئی1998 کو انڈیا نے تین اور 13مئی کودوایٹمی دھماکے کیے جس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ گیاامریکہ نے انڈیا کی سرزنش کرنے کی بجائے الٹا پاکستان کو دھمکانا اور لالچ دینا شروع کر دیاپاکستانی وزیر اعظم میاں نوازشریف نے عسکری قیادت کے مشورے سے امریکہ کی تمام تر دھونس ،دھمکیوں اور لا لچ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا اور28 مئی کو پاکستان نے چاغی کے مقام پرپانچ جبکہ کھاران میں ایک ایٹمی دھماکہ کردیا اس طرح پاکستان کل چھ ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کی ساتویں اور ملت اسلامیہ کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیابعد میں 28مئی کو یوم تکبیر کا نام دیا گیا اوراب پاکستان بھر میں28 مئی یوم تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے ہوئے 20سال کا عرصہ ہو چلا ہے انڈیا نے اپنے ایٹمی سائینسدان ڈاکٹر ابوالکلام کو ملک کا صدربنادیا جبکہ پاکستانی حکمرانوں نے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قوم کے سامنے نا صرف ملزم بنا کرپیش کیا بلکہ انہیں کافی عرصے تک نظر بند بھی رکھاگیا پاکستان نے 1998میں جب ایٹمی دھماکے کیے تو اس وقت ملک کے وزیر اعظم میاں نواز شریف تھے آج بھی میاں نوازشریف کی پارٹی بر سر اقتدار ہے کیا وہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ انہیں ملک کا صدربنا کر کر سکتے ہیں؟ ویسے شومئی قسمت موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے والی ہے اور اگلے چند ماہ میںعام انتخابات ہو جائیں گے اور نئی حکومت بن جائے گی اگلی حکومت چاہے وہ کسی بھی پارٹی کی بنے کیاوہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک کا آئندہ صدر بنا ئیں گے ؟حالانکہ سب جانتے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وطن عزیز کے حوالے سے کیا خدمات ہیں تاریخ کا یہ سوال ناصرف قومی سیاسی پارٹیوں بلکہ ہر محب وطن پاکستانی پر ہمیشہ قرض رہے گا۔

saraikinews

Website:

Related Story
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
دنیا پاکستان کو ختم کرنے کے درپر، اور ہم بدگمانیوں میں مصروف عمل
saraikinews Apr 20, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ایمان، ایٹمی طاقت اور سی پیک، جن کی کی تباھی کے لیے دنیا کھربوں ڈالر لگا سکتی ہے
saraikinews Apr 9, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
ہمیں امریکا کیساتھ ہو کر کیا ملے گا؟
saraikinews Apr 3, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
محمد علی جناح دی فوٹو نوٹ تے چھپݨ تے کیا تھئیا؟
saraikinews Mar 15, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
اوسان باختہ تھئی گئے
saraikinews Jan 1, 2022
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
امیر ریاست کے غریب لوگ ۔۔۔
saraikinews Oct 22, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی شاعری میں نعت ، خورشید ربانی
saraikinews Aug 5, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
  صوبہ سرائیکستان باعث تکلیف و ازیت کا سامان… کیوں؟
saraikinews Jul 29, 2020
سرائیکستان
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ #سرائیکستان تعصب نہیں ملک کی ترقی کی نوید ہے
saraikinews Jul 17, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
لو کہ آج ہم نے خود ھار مان لی ۔۔۔
saraikinews Jul 3, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ اگر لسانیت ہیں تو آئیں تمام صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بناتے ہیں
saraikinews Jul 2, 2020
سرائیکی فن پارے
مضامین مضمون
سرائیکی وسیب کی قدیم ’ثقافت‘ کو اجاگر کرتے فن پارے
saraikinews Jun 17, 2020
کالا ہرن
مضامین مضمون
چولستان ڊا ”بزرگ“ جانور۔۔۔کالاہرن
saraikinews Jun 17, 2020
فدا حسین گاݙی مضامین مضمون
اسلامی جمعیت، مذہب، وسیب اَتیں تعلیم
saraikinews May 19, 2020
سعدیہ کمال مضامین مضمون
سرائیکی افسانے کی روایت۔ آغاز و ارتقا۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
بُݙدیاں کندھیاں، اُڄڑدیاں جھوکاں ۔۔۔۔۔
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
آدم شماری ۔۔۔ ہک کروڑ ٻاوی لکھ سرائیکیں دی اجتماعی قبر
saraikinews May 19, 2020
مضامین مضمون
سرائیکی صوبہ دا جغرافیہ اتے دریاویں دے پاݨی دی ونڈ
saraikinews May 19, 2020
پروفیسر اللہ ݙتہ مضامین مضمون
طلاق دینے کا احسن طریقہ
saraikinews May 17, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
    کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں ؟
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
عاصم سلیم باجوہ کی تقرری خوش آئیندقدم
saraikinews May 1, 2020
اقبال زرقاش مضامین مضمون
حوادث زمانہ اور موجودہ حالات …. اقبال زرقاش
saraikinews May 1, 2020
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
صوبہ سرائیکستان کا نام لینے سے لوگوں کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھتا ہے؟
saraikinews Apr 23, 2020
حنیف جعفری مضامین مضمون
سرائیکی صوبے کی تحریک اور ضرورت ۔ تحریر : حنیف جعفری
saraikinews Apr 21, 2020
اقبال زرقاش اقبال زرقاش مضامین مضمون
کورونا وائرس ، جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار
saraikinews Apr 6, 2020
ٹائیگر فورس
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
رضاکار فورس ۔حقائق و غلط فہمیاں
saraikinews Apr 6, 2020
عوام ریلیف
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
جب حکومتِ وقت عوام کو ریلیف دے ہی نہیں سکتی تو کوئی وعدہ وعید بھی نہ کرے
saraikinews Mar 24, 2020
تیل کی عالمی گراوٹ پاکستان کے لیے غیبی امداد
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
تیل کی عالمی گراوٹ پاکستان کے لیے غیبی امداد
saraikinews Mar 14, 2020
پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب
saraikinews Mar 11, 2020
بات جہاں سے چلی وہیں رہ گئی ۔۔۔
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
بات جہاں سے چلی وہیں رہ گئی ۔۔۔
saraikinews Mar 10, 2020
سرائیکی صوبہ ردی کی ٹوکری
فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
سرائیکی صوبہ ردی کی ٹوکری
saraikinews Mar 10, 2020
مضمون
سرائیکی میٹھی بولی ۔ ڈاکٹر یاسین بیگ
saraikinews Feb 18, 2020
saraikistan-waseeb-map-by-aswo
مضمون
سرائیکی زبان و ادب
saraikinews Feb 18, 2020

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ