علی زیدی تے خسرو بختیار نے تحریک انصاف چھورݨ دا اعلان کر ڈیتا

پاکستان تحریک انصاف کے صدر سندھ علی زیدی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان سے محبت کی ہے، پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر چکا ہوں، دوبارہ مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افواج ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں، جو ہوا غلط ہوا، سب کو کیفرکردار تک لانا ضروری ہے۔

علی زیدی نے بتایا کہ کافی سوچ بچار کے بعد مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں، لہذا تحریک انصاف میں سندھ کی صدارت اور کور کمیٹی ممبر یا رکن قومی اسمبلی کا سب چھوڑتا ہوں۔

اپنے ویڈیو بیان کے آخر میں انہوں نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

دوسری جانب پی ٹی ٓآئی رہنما خسرو بختیار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سے دور ہو جاؤں اور میں اس سیاسی فلسفے کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا نیا سیاسی لائحہ عمل پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا، اسی لیے میں نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے، کور کمیٹی کی رکنیت اور جنوبی پنجاب کی صدارت کے فرائض سے دوری اختیار کر لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *