Skip to content
  • Wednesday, 11 February 2026
  • 2:03 am
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • اسلامی سزائوں کا نفاذ۔۔۔ناگزیر
تجزیات

اسلامی سزائوں کا نفاذ۔۔۔ناگزیر

saraikinews Jan 15, 2018 0

اسلامی سزائوں کا نفاذ۔۔۔ناگزیر

ہم جو انسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی تو جنگل کے درندوں میں بھی نہیں

معصوم زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ نے پورے ملک کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ایسے درندگی کے سانحے ہر روز رونماں ہوتے ہیں خبریں اخبارات کی زینت بنائی جاتی ہیں ۔ الیکٹرانک میڈیا ایسے واقعات کو ریٹنگ کی دوڑ میں بریکنگ نیوز کے طور پر بار بار پیش کرتا ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے نام پر ان کے زخموں پر نمک چھڑکا جاتا ہے ۔ متاثرہ خاندان کی عزتیں مزید اچھالی جاتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر دو چار دن کے لیے ہر کوئی اپنا اپنا حصہ بھی شامل کردیتاہ ے اور برائے نام احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد اپنا فرض پورا سمجھ کر ہر شخص اپنے روز مرہ کے کاموں میں مصروف ہو جاتا ہے۔ جبکہ ظلم و بربریت و سفاکیت کی چکی مسلسل مظلوموں کی عصمتوں کو پیستی رہتی ہے ۔ نام نہاد حکمران ، سیاستدان متاثرہ خاندانوں کے گھرمیڈیا ٹیموں کے ہمراہ جا کر بلند بالا دعوے کرتے اور مگر مچھ کے آنسو بہاتے نظر آتے ہیں اور سرکاری خزانہ سے چند ٹکوں کی مالی امداد کا اعلان کرکے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور قرار واقعی سزاد لوانے کے جھوٹے عزم کے دعوے اور مکمل انصاف دلانے کے راگ الا پ کر فوٹو سیشن کروانے کے بعد چلتے بنتے ہیں ۔ جبکہ سیاسی قیادت مفاد پرست ، بیورو کریسی ، انتظامیہ نااہل و بددیانت ، پولیس کرپٹ و فرض سے نا آشنا، عدلیہ تعداد میں کم مقدمات کی بڑھتی ہوئی زیادتی ،جرائم میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے انصاف کی بروقت فراہمی نا ممکن ، لاکھوںمقدمات سالوں تک انصاف کی بھول بلھیوں کی نظر ،ظالموں کا اثر و رسوخ ، پولیس کا روایتی فرسودہ نظام تفتیش انصاف کے راستے کی رکاوٹ ، ظالم اور پولیس کی ملی بھگت مظلوم کی پریشانی کا باعث، ستم ظریفی کی انتہاء کہ جس لاٹھی اس کی بھینس ، مظلوم کا وکیل بھی ظالم کی چمک پر بیعت کر جاتا ہے۔ اول تو با اثر ملزمان کے خلاف FIRتک درج نہیں ہوتی اگر مقدمہ درج ہو بھی جائے ناکافی شہادتوں پر ملزمان بری ہو جاتے ہیں یا پھر متاثرہ خاندان کو ڈرا دھمکا کر چند ٹکوں کے عوض ان کی مجبوریاں خرید کر راضی کر لیا جاتا ہے۔ سفاک ملزمان وکٹری کا نشان بعد چند دن بعد ہی جیل دروازہ سے نکل آتے ہیں اور یہی وکٹری کا نشان اس معاشرے کے منہ پر زور دار تماچہ ہے ۔ وطن عزیز خصوصا پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور سالانہ ہزاروں کی تعداد میں معصوم بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سینکڑوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں کچرے کے ڈھیروں کی نظر کر دی جاتی ہیں۔ اور ہر سال اس شرح میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان جرائم میں اعلی پولیس افسران ، سیاستدان ، وزراء ظالموں کے سرپرست بن جاتے ہیں ۔ غریبوں اور مظلوموں کا پرسان حال کوئی نہیں۔ حکمران اور اپوزیشن جماعتیں اقتدار کے حصول کی رسہ کشی میں مصروف عمل نظر آتی ہیں۔ اس فرسودہ نظام کو جب تک تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ غریب عوام یونہی ظلم و زیادتی ، سفاکیت و بربریت کا شکار رہے گی۔ خدا را ہو ش کے ناخن لو اور اس نظام کے خلاف عملی جدوجہد کرو چاہے دھرنوں کی شکل میں ہوں ، لانگ مارچ کی شکل میں ہوں یا پھر ووٹ کی پرچی سے ظالموں ، غاصبوں کا احتساب اور صحیح امانت دار اور دیانت دار نمائندوں کا چنائو جو اس قوم کے بچے اور بچیوں کی عصمتوںکو بچانے کے لیے اس ملک کے آئین میں ترامیم کروا سکیں ۔ اقتدار ان لوگوں کے ہاتھوں میں دو جو ملک کے آئین میں اسلامی سزائوں کے قانون شامل کروا سکیں ۔ اسلامی سزائوں کی دفعات شامل کر روا کر اور ان پر عمل درآمد کروا کے ہی اس معاشرے کو ظلم و ستم اور نا انصافی سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ جب ملزمان کو دنوں کے اندر شہر کے چوکوں اور چوراہوں میں اسلامی تعلمیات کے مطابق سزائیں دی جائیں گی ۔ جب آنکھ کے بدلے آنکھ ، کان کے بدلے کان ، ہاتھ کے بدلے ہاتھ ، جا ن کے بدلے جان کا قانون ہو گا ، چورکا ہاتھ کاٹا جائے گا ، زانی کوبیچ چوراہے سنگسار کیا جائے گا تو عوام کی عزتیں اور جان و مال محفوظ ہو گاپھر کسی معصوم زینب سفاکیت و بربریت کا نشانہ نہیںبنے گی ۔ ہزاروںسالوں سے آزمودہ یہی اسلامی نسخہ معاشرے کو امن و سکون کا گہوارہ بنا سکتا ہے۔

 

 

saraikinews

Website:

Related Story
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
وینڊے وینڊے کھل لاھی ونجوں
saraikinews Feb 1, 2018
تجزیات
میڈیکل تعلیم کا معیار صرف پیسہ
saraikinews Jan 30, 2018
تجزیات
دیرہ اسماعیل خان دا ٹائی ٹینک ۔ ایس ایس جھلیم مرحوم
saraikinews Jan 26, 2018
تجزیات صفحہ اول فیصل شہزاد چغتائی مضمون
پاکستان میں چلنے والے انڈین چینلز سیکس کی تربیت دے رہے ھیں
saraikinews Jan 12, 2018
تجزیات
بچے باہر بھی غیر محفوظ اور اندر بھی
saraikinews Jan 11, 2018
تجزیات شہزاد حسین بھٹی
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان خفیہ معاہدہ
saraikinews Jan 10, 2018
تجزیات
آئی ایس آئی تجھے سلام
saraikinews Jan 8, 2018
تجزیات شہزاد حسین بھٹی
میاں محمد بخش سے َمنسوب شاعری
saraikinews Nov 30, 2017
تجزیات شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
دَرس گاہ کا نوحہ
saraikinews Nov 16, 2017
saraikistan
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
پاکستان اچ مزید صوبے بنڑن تعصب کینی ترقی دی خاطر ھن
saraikinews Nov 4, 2017
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
آئی ایم ایف سے گزشتہ 10 سالوں میں لیا جانیوالا 49 بلین ڈالر کا قرضہ کہاں گیا؟
saraikinews Sep 6, 2017
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
غلطی سازش یا انڈسٹری ختم کرنیکی سازش
saraikinews Mar 11, 2017
تجزیات صفحہ اول فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
سرائیکی مخلص اور امن پسند قوم ہیں
saraikinews Feb 21, 2017
تجزیات شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
نمائیندے یا لفنگے
saraikinews Jan 25, 2017
article
تجزیات شہزاد حسین بھٹی مضمون
دلوں کی حکمرانی اور قرضہ معافی
saraikinews Jan 11, 2017
کالم فیصل شہزاد چغتائی
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
غیور سرائیکی خطے ڊءِ حق ڊی آواز سرائیکستان ھِ
saraikinews Dec 31, 2016
آرٹیکل فیصل شہزاد چغتائی
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
تنقید دی وبا وسیب کوں سیوی وانگوں کھادی ویندی ھِ
saraikinews Dec 31, 2016
آواز سرائیکی
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
تحریکیں ہمیشہ کسی بھی مخصوص خطے پر رہنے والوں کے مفادات کے لیے آواز اٹھانے کے لیے ہوتی ہیں
saraikinews Dec 31, 2016
سرائیکی کیا منگدن
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
سرائیکی کیا منگدن؟
saraikinews Dec 31, 2016
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
سوچ تِ جدوجہد ڈو منفرد رستے ہن
saraikinews Dec 31, 2016
saraiki ask for rights article
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
دنیا میں رہ کہ دنیا کو تلاش کرتا ہوں
saraikinews Dec 31, 2016

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ