Skip to content
  • Wednesday, 28 January 2026
  • 6:26 pm
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان خفیہ معاہدہ
تجزیات شہزاد حسین بھٹی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان خفیہ معاہدہ

saraikinews Jan 10, 2018 0

 

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان خفیہ معاہدہ

اِک زرداری سب پہ بھاری کا نعرہ بلند کرنے والے آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت سے پوری طرح متاثر ہو کر اکثر اوقات کارکنان یہ نعرہ دہراتے ہیں مگر زرداری اس نعرہ سے اپنے کارکنوں کو منع کرتے ہیں کیونکہ وہ پاکستانی عوام کو ہر معاملہ میں ہر چیز سے بے خبر رکھناچاہتے ہیں لیکن مختلف جدیدذرائع نے دیوار کے اندر ہونے والی گفتگو کو بھی نکال باہر کیا ہے اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ خفیہ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق معاہدہ” تجدیدِ میشاق جمہوریت” کے نام سے طے پایا جس میں مسلم لیگ نواز کے سرکردہ راہنمائوں کا زرداری سے خفیہ ملاقات میں معاہدہ طے پایا ہے ۔جس کے مطابق تحریک انصاف کا راستہ رو کنے کے لیے دونوں جماعتوں میںمکمل اتفاق ہوا ہے اور اس کے لیے یہ طے پایا ہے کہ پیپلز پارٹی آئیندہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کے خلاف بھرپور انداز میں اختلافی بیانات جاری کرتی رہے گی جس سے یہ تاثر دیا جائے کہ نواز لیگ کی سب سے بڑی مخالف جماعت پیپلزپارٹی ہے۔ اس کے مد مقابل ن لیگ بھی جوابی مخالف پر مبنی بیانات جاری کرکے عوام کو یہ تاثر دے گی کہ دونوں جما عتوںکا جو ووٹ بنک تحریک انصاف کے پلڑے میں جا رہا ہے اس کو روکا جاسکے اور آئیندہ الیکشن میں کوشش کی جائے گی کہ پیپلز پارٹی کو زیادہ سے زیادہ سیٹیں دلوائی جاسکیں اور اگرتحریک انصاف الیکشن میں کامیاب ہو بھی جائے تو اس کے پاس سادہ اکثریت آئے اورا ن کی حکومت کو چھ سات ما ہ سے زیادہ چلنے نہ دیا جائے کیونکہ اگر تحریک انصاف نے کرپشن کا نعرہ لگا کر عوامی دبائو پر احتساب شروع کر دیا تو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اس کی زد میں آئے گی اور دونوں پارٹیوںکواپنا وجود قائم رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
لہذا طے یہ پایا ہے کہ دونوں جماعتیں ایسے حالات پیدا کریں گی کہ تحریک انصاف کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے عمران خان کے خلاف آئے روز کوئی نہ کوئی سکینڈل منظر عام پر لایا جائے اس لیے عائشہ گلالئی کی طرح اور کردار بھی سامنے لانے پر اتفاق ہوا ہے۔ خفیہ معاہدہ میں طے پایا ہے کہ سینٹ الیکشن میں نواز لیگ کی برتری لانے کے لیے پیپلزپارٹی مکمل تعاون کرے گی تاکہ تحریک انصاف کا دونوں ایوانوں میں بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔ خفیہ معاہدہ میں سب سے خطرناک پلان جو طے پایا ہے وہ یہ ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اپنے مخصوص لوگ جو ایم این اے یا ایم پی اے بننے کی اہلیت رکھتے ہیں ان کو تحریک انصاف میں بھیجا جائے گا جو تحریک انصاف میں رہ کراس کو اندر سے کھوکھلا کریںگے جس طرح نواز لیگ نے جاوید ہاشمی کو خصوصی پلان پر بھیجا تھا۔ معاہدہ میں طے پایا کہ ایم کیوایم کے ساتھ بھی خفیہ تعلقات برقراررکھے جائیں گے اور الطاف حسین سے درپردہ رابطہ جاری رہے گا۔بقول ڈاکٹر شاہد مسعودپیپلز مسلم موومنٹ تین جماعتی اتحاد قائم ہے جسکو ڈاکٹر صاحب یہ نام دے رہے ہیں ۔ اے این پی کہاں کھڑی ہے ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم آئیندہ مولانا فضل الرحمن اپنا وزن مسلم لیگ ن کے بجائے پیپلزپارٹی کے پلڑے میںڈالیں گے۔انتظار صرف یہ ہے کہ فاٹا کو صوبہ پختون خواہ میں ضم کیا جاتا ہے یا نہیں اور دوسرا اورینج لائن ٹرین منصوبہ کی زد میں آنے والے مولانا کے مدرسے کے متبادل پنجاب یورنیورسٹی کا گرائوند پنجاب گورنمنٹ کب انکے نام کرتی ہے۔ اگر یہ دونوں کام نہیں ہوتے تو مولانان لیگ کے خلاف کھلم کھلا مخالفت کا آغاز کر دیں گے اور راہیں جدا کر لیں گے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتوں کی ایک کو شش یہ بھی ہو گی کہ آئیندہ الیکشن کو جتنا لیٹ کیا جا سکتا ہے کیا جائے یہ دونوں جماعتوں کے حق میں زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس وقت عمران خان کی مقبولیت عروج پر ہے۔ اس کو کم کرنے کے مختلف پلان تیارکیے جا رہے ہیںجس میں ایک غیر ملکی دوشیزہ کی خدمات بھی لی جا سکتی ہیں جسکو پاکستان لانے کے لیے پلان تیار کیا جائے گا۔ جو سیتا وائٹ ٹائپ کا کوئی کردار ادا کرے گی۔اس سازش کا آغاز ہو چکا ہے اور خاور مانیکا کی سابق اہلیہ بشریٰ بی بی جو کہ ایک روحانی شخصیت بتائی جا رہی ہیں ان سے عمران خان کی تیسری شادی کی خبر جیو اور جنگ گروپ نے میڈیا پر لا کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف پروپیگنڈے کا آغازکر دیا ہے تاکہ عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ شادی ہر ایک انسان کا پرسنل معاملہ ہے لیکن اسے میڈیا پر لیجا کر پروپیگنڈا کرنا کوئی اچھی روائیت نہیں ہے۔اگرچہ اس واقعے کی تردید اس کالم کے فائل کرنے تک خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے بیٹے اور تحریک انصاف کے ترجما ن نے بھی کی ہے۔
نواز شریف کی طرف سے زرداری کو بلاول بھٹوزرداری کو فرنٹ لائن پر لانے کا اصرار کیا گیا ہے اور زرداری کو کہا گیا ہے کہ کیونکہ کرپشن کے حوالے سے ان کی ساکھ عوامی سطح پر خراب ہے لہذا وہ پیچھے رہیں اور بلاول کوہی زیادہ بولنے کا موقع دیں۔ نوا ز لیگ اور پیپلزپارٹی کا یہ خفیہ معاہدہ کس قدر کارگر ہو تا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ تاہم دونوں سیاسی جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لیے ایک پیج پر ہیں اور نورا کشتی کا کھیل دونوں پارٹیوں کی مشاورت سے بھرپور جاری رہے گا۔ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی عوام کو بیوقوف بنانے کا سیاسی حربہ ہو گی۔ اب عوام دونوں سیاسی جماعتوں کو آئیندہ الیکشن میں کہاں کھڑا کرتے ہیں یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ زرداری اب کتنے بھاری ہوتے ہیں۔

saraikinews

Website:

Related Story
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
عاصم سلیم باجوہ کی تقرری خوش آئیندقدم
saraikinews May 1, 2020
ٹائیگر فورس
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
رضاکار فورس ۔حقائق و غلط فہمیاں
saraikinews Apr 6, 2020
پاکستان سلامت
شہزاد حسین بھٹی
پاکستان تو سلامت رہے گا
saraikinews Apr 3, 2020
شہزاد حسین بھٹی
ہر َدور کے سلطان نے ستم یہ بھی کیا ہے
saraikinews Mar 19, 2020
تیل کی عالمی گراوٹ پاکستان کے لیے غیبی امداد
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
تیل کی عالمی گراوٹ پاکستان کے لیے غیبی امداد
saraikinews Mar 14, 2020
پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب
saraikinews Mar 11, 2020
وزیر اعظم کامہنگائی کے عفریت سے نمٹنے کے لیے 10ارب کا امدادی پیکج
شہزاد حسین بھٹی
وزیر اعظم کامہنگائی کے عفریت سے نمٹنے کے لیے 10ارب کا امدادی پیکج
saraikinews Feb 14, 2020
شہزاد حسین بھٹی
بحرانوں سے کب جان چھوٹے گی؟
saraikinews Jan 27, 2020
منصف جلاد نہیں ہوتا
شہزاد حسین بھٹی
منصف جلاد نہیں ہوتا
saraikinews Dec 25, 2019
شہزاد حسین بھٹی
اٹک میں ای لائیبریری طلباء کی پہنچ سے دُور کیوں؟
saraikinews Dec 11, 2019
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
سلسلہ نقشبندیہ کے پیر ولی کامل محمد فضل الرحمن دامت برکاتہم العالیہ کی رحلت پر ایک تحریر
saraikinews Jul 5, 2019
شہزاد حسین بھٹی
ذوق ۔ ادبی مجلے کا اجراء
saraikinews Jun 26, 2019
شہزاد حسین بھٹی مضامین
بی آئی ایس پی میں مالی بدعنوانی کی مکروہ داستان
saraikinews Mar 25, 2018
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
وینڊے وینڊے کھل لاھی ونجوں
saraikinews Feb 1, 2018
تجزیات
میڈیکل تعلیم کا معیار صرف پیسہ
saraikinews Jan 30, 2018
تجزیات
دیرہ اسماعیل خان دا ٹائی ٹینک ۔ ایس ایس جھلیم مرحوم
saraikinews Jan 26, 2018
تجزیات
اسلامی سزائوں کا نفاذ۔۔۔ناگزیر
saraikinews Jan 15, 2018
تجزیات صفحہ اول فیصل شہزاد چغتائی مضمون
پاکستان میں چلنے والے انڈین چینلز سیکس کی تربیت دے رہے ھیں
saraikinews Jan 12, 2018
تجزیات
بچے باہر بھی غیر محفوظ اور اندر بھی
saraikinews Jan 11, 2018
تجزیات
آئی ایس آئی تجھے سلام
saraikinews Jan 8, 2018
تجزیات شہزاد حسین بھٹی
میاں محمد بخش سے َمنسوب شاعری
saraikinews Nov 30, 2017
تجزیات شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
دَرس گاہ کا نوحہ
saraikinews Nov 16, 2017
saraikistan
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
پاکستان اچ مزید صوبے بنڑن تعصب کینی ترقی دی خاطر ھن
saraikinews Nov 4, 2017
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
آئی ایم ایف سے گزشتہ 10 سالوں میں لیا جانیوالا 49 بلین ڈالر کا قرضہ کہاں گیا؟
saraikinews Sep 6, 2017
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
ٹھیکیدار رکھ لیجئے
saraikinews Mar 17, 2017
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
غلطی سازش یا انڈسٹری ختم کرنیکی سازش
saraikinews Mar 11, 2017
تجزیات صفحہ اول فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
سرائیکی مخلص اور امن پسند قوم ہیں
saraikinews Feb 21, 2017
تجزیات شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
نمائیندے یا لفنگے
saraikinews Jan 25, 2017
article
تجزیات شہزاد حسین بھٹی مضمون
دلوں کی حکمرانی اور قرضہ معافی
saraikinews Jan 11, 2017
کالم فیصل شہزاد چغتائی
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
غیور سرائیکی خطے ڊءِ حق ڊی آواز سرائیکستان ھِ
saraikinews Dec 31, 2016
آرٹیکل فیصل شہزاد چغتائی
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
تنقید دی وبا وسیب کوں سیوی وانگوں کھادی ویندی ھِ
saraikinews Dec 31, 2016
آواز سرائیکی
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
تحریکیں ہمیشہ کسی بھی مخصوص خطے پر رہنے والوں کے مفادات کے لیے آواز اٹھانے کے لیے ہوتی ہیں
saraikinews Dec 31, 2016
سرائیکی کیا منگدن
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
سرائیکی کیا منگدن؟
saraikinews Dec 31, 2016
تجزیات فیصل شہزاد چغتائی مضامین مضمون
سوچ تِ جدوجہد ڈو منفرد رستے ہن
saraikinews Dec 31, 2016

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ