فائرنگ نال سب انسپکٹر سمیت 3 افراڊ جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (سرائیکی نیوز) شہر میں 2 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 3 واقعات میں سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر لال فلیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، واقعے میں سب انسپکٹر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت سب انسپکٹر اقبال محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب انسپکٹر اقبال کے قتل کا نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ کو فون کرکے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسر کے قتل کا واقعہ معمولی نہیں، تہہ تک پہنچا جائے، اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر قاتلوں کو گرفتار کریں۔

ایک اور واقعہ جمشید روڈ پر ہوا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

فائرنگ کا تیسرا واقعہ کورنگی میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *