Skip to content
  • Tuesday, 10 February 2026
  • 8:55 pm
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • پاکستان تو سلامت رہے گا
شہزاد حسین بھٹی

پاکستان تو سلامت رہے گا

saraikinews Apr 3, 2020 0
پاکستان سلامت

Displaying logo shahzad hussain bhatti.jpeg

دُنیا میں ابتک صرف دو ریاستیں نظریئے کی بنیاد پر وجود میں آئی ہیں جن میں ایک پاکستان اور دوسرا اسرائیل ہے۔میرا ایمان ہے کہ جس ملک کی بنیاد کلمے کی بنیاد پر رکھی گئی ہو اسے کبھی زوال نہیں آ سکتا،یہ تاقیامت شاد و آباد رہے گا۔ اس ملک پر اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے کہ جب بھی اس پر کوئی ناگہانی مسلط ہوئی تو پاکستانی عوام کے جذبہ ایمانی نے جوش مارا اور وہ میدانِ عمل میں نکلے،تو میرا ایمان ہے کہ فرشتوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ جیسے جنگ بدر میں 313 کے لشکر نے اپنے سے تین گنا بڑے لائو لشکر والے دُشمنوں کی صفوں کو تہس نہس کر دیا تھا ۔ سنہ 3 ھجری 17 رمضان المبارک مقام بدر میں تاریخ اسلام کا وہ عظیم الشان یادگار دن ہے جب اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن جنگ لڑی گئی جس میں کفار قریش کے طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملنے کے ساتھ اللہ کے مٹھی بھر نام لیواؤں کو وہ ابدی طاقت اور رشکِ زمانہ غلبہ نصیب ہوا جس پر آج تک مسلمان فخر کا اظہار کرتے ہیں۔

اس ملک نے اپنے قیام سے لے کر ابتک لاتعداد مشکلات کا سامنا کیا۔ جنگوں اور دہشت گردیوں کا سامنا کیا، وبائوں کا سامنا کیا، الحمد للہ اللہ پاک نے پاکستان اور ہم پاکستانیوںکو ہمیشہ سُرخرو کیا۔ اگرچہ اس ملک کو لوٹنے والوں نے کوئی کَسر نہیں چھوڑی، لیکن سب سے اہم بات جو ہم پاکستانیوں میں ہے وہ یہ ہے کہ کسی بھی مشکل یا پریشانی میں ہم ایک ہو جاتے ہیں اور ہونا بھی یہی چاہیے۔ ہمارے اندر لاکھ اختلافات سہی لیکن جب معاملہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء کا آ جائے تو ہم ایک قوم بن جاتے ہیں۔پاکستانی ایک مٹھی کی مانند ہیںاگرچہ ہمارے درمیان نفرت اور نفاق کا بیج بونے کے لیے ہمارے ازلی دُشمن ہر وقت تیار رہتے ہیں اور ہمیں مذہبی منافرت، فرقہ بندی ، ذات پات اور برادری کے نام پر ہمارے درمیان تفرقہ بازی کرتے رہتے ہیں لیکن ہم اللہ کے فضل سے مشکل میں یکجان ہو جاتے ہیں۔ ہماری سیاسی قیادت بھی مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ بھی ایسے مواقع پر یک جان ہو کریہی پیغام دیتی ہے کہ ہم ایک ہیں۔جس سے اس ملک میں رہنے والے ہر رنگ و نسل کے افراد میں مثبت پیغام جاتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہماری سوچ اور ہمارا تعلیمی نصاب بھی ایک ہو جائے اور ہم ایک جیسا سوچیں نہ ہم میں کوئی پنجابی ہو ، نہ سندھی ، نہ بلوچی اور نہ پٹھان۔ میں سمجھتا ہوںکرونا وائرس عذاب الہی کی ایک شکل ہے۔

چین میں جب یہ آفت پھوٹی تو وہاں کی عوام اور حکومت نے سر دھڑ کی بازی لگا دی اور آخر کا اس ناگہانی آفت پر قابو پا لیا۔ یہی وائرس اب اس وقت دنیا کے دو سو سے زائد ممالک میں اپنی تباہی و بربادی مچائے ہوئے ہے۔ سب سے زیادہ متاثر امریکہ ، اٹلی ، سپین، چین،ایران ہو چکے ہیں۔ ہماری حکومت نے بھی بروقت اقدامات کرنے شروع کیے تھے لیکن بارڈ پر خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کے سبب ایران سے زائرین کی ایک کثیر تعداد بغیراسکینگ اور ٹیسٹنگ کے پاکستان کے مختلف علاقوں میں آ گئی جسکی وجہ سے وائرس پاکستان کے مختلف شہروںمیں پھیلنا شروع ہوا۔دیگر ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کی وجہ سے پھیلا جو ائرپورٹ حکام کو رشوت دے کر کرونا پازیٹو ہونے کے باوجود گھروں کو بھاگ گئے جن کی وجہ سے کرونا پاکستان میں پھیلا۔ تبلیغی جماعتوں کے اکٹھ بھی کروناء پھیلانے کا سبب بنے۔ اگرچہ اس وقت تک مریضوںکی تعداد اور حالات حکومت کے کنڑول میں ہیں۔ حکومت سماجی دوری اختیار کرنے پر مسلسل زور دے رہی ہے تاکہ یہ مرض مزیدنہ پھیلے اور اس پر جلد قابو پایا جا سکے۔ ملک میں اس وقت جزوی لاک ڈائون ہے مساجد میں جانے پر پابندی ہے۔ میل جول کم سے کم اور گھروں میںرہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیںکہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلا جائے تاکہ اس وائرس کا پھیلائو روکا جا سکے۔

حکومت نے لاک ڈائون مزید 14 اپریل تک بڑھا دیا ہے۔ صنعتیں او ر کارخانے بند ہیں۔ دیہاڑی دار مزدور گھروں میں مقید ہیں۔حکومت کا موقف یہ ہے کہ اگر عوام چودہ دن مزید سماجی دوری اختیار کریں اور گھروںمیں رہیں تو حالات کا جائزہ لے کر عوام کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ ہیلتھ کے شعبے میں پنجاب حکومت کو بھرتیوںکے لیے فنڈز کی فراہمی ہو چکی ہے،بھرتی اشتہارات دیئے جا چکے ہیں جن پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہیلتھ پروفیشنلز کا کہنا ہے کہ یہ صرف کاغذی خانہ پُری ہے ۔ انٹرویوز کرکے امیدواروں کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا اگر وباء مزید پھیلتی ہے تو پھر ان امیدواروں کو ڈیوٹی پر بلایا جائے گا۔پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ محکمہ صحت میں انٹرویو کر کے منتخب ہیلتھ پروفیشنلز کو پنجاب بھرکی ہسپتالوں میں تعینات کردے تاکہ ہسپتالوںمیں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کے لیے بھی انہیںتیاربھی کیا جاسکے کیونکہ چند ماہ بعد ڈینگی بخار بھی سرا ُٹھانے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو پاکستانی معیشت کا بھی احساس ہے۔ وہ کنسٹرکشن کے کاروبار کومراعات کے ساتھ کھولنے جا رہے ہیں تاکہ غریب دیہاڑی دار مزدور اپنے اور اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی عزت سے کما سکے۔کنسڑکشن کے کاروبار کے ساتھ چالیس سے زائد صنعتیں جڑی ہوئی ہیں جس سے ملکی معیشت کو کچھ سہارا ملے گا۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ پانچ اپریل سے دیگر صنعتوںاور کارخانو ں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کا اعلان کرے تاکہ ان اداروں میں کام کرنے والے دیگر ملازمین کو بھی روزگار مل سکے اور ان کی رکی ہوئی تنخواہیں انہیں ادا ہو سکیں۔ کیونکہ اس وقت ہر شخص کے حالات ایسے ہیں کہ وہ ایک ماہ بے روزگاری میں نہیں گزار سکتا۔ گورنمنٹ ملازمین اور پنشنرحضرات کو تو تنخواہ اور پنشن ان کے اکاونٹس میں آچکی ہے لیکن پرائیویٹ سیکڑ میں کام کرنے والے ملازمین اور ورکر اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی سیکڑ میں کام کرنے والی صنعتوں اور کارخانوں کے مالکان کو پابند کرے کہ وہ کسی ملازم کو نہیںنکالیں گے اور انہیں پوری تنخواہ ادا کریں گے۔ ملک میں کروڑوں لوگ اس وقت اس ملک کی سالمیت اور بقاء کے لیے اپنے رب کے حضور سر بسجود ہیں اور دُعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان کو اس آفت ناگہانی سے اپنے پیارے حبیب کے صدقے محفوظ رکھے اور ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے ۔ مجھے یقین کامل ہے کہ اس وباء سے ہماری جان چھوٹے گی ۔ ہماری مسجدوں میں باجماعت نماز پنجگانہ کی ادائیگی ہو گی۔۔ ملک میںمعیشت کا پہیہ ایک بار پھر پورے آب و تاب کے ساتھ چلے گا اور خوشحالی پاکستانیوں کا مقدر ہو گی۔

saraikinews

Website:

Related Story
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
   غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو
saraikinews May 8, 2020
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
عاصم سلیم باجوہ کی تقرری خوش آئیندقدم
saraikinews May 1, 2020
ٹائیگر فورس
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
رضاکار فورس ۔حقائق و غلط فہمیاں
saraikinews Apr 6, 2020
شہزاد حسین بھٹی
ہر َدور کے سلطان نے ستم یہ بھی کیا ہے
saraikinews Mar 19, 2020
تیل کی عالمی گراوٹ پاکستان کے لیے غیبی امداد
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
تیل کی عالمی گراوٹ پاکستان کے لیے غیبی امداد
saraikinews Mar 14, 2020
پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
پی ٹی ایم کے ناپاک عزائم مزید بے نقاب
saraikinews Mar 11, 2020
وزیر اعظم کامہنگائی کے عفریت سے نمٹنے کے لیے 10ارب کا امدادی پیکج
شہزاد حسین بھٹی
وزیر اعظم کامہنگائی کے عفریت سے نمٹنے کے لیے 10ارب کا امدادی پیکج
saraikinews Feb 14, 2020
شہزاد حسین بھٹی
بحرانوں سے کب جان چھوٹے گی؟
saraikinews Jan 27, 2020
منصف جلاد نہیں ہوتا
شہزاد حسین بھٹی
منصف جلاد نہیں ہوتا
saraikinews Dec 25, 2019
شہزاد حسین بھٹی
اٹک میں ای لائیبریری طلباء کی پہنچ سے دُور کیوں؟
saraikinews Dec 11, 2019
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
سلسلہ نقشبندیہ کے پیر ولی کامل محمد فضل الرحمن دامت برکاتہم العالیہ کی رحلت پر ایک تحریر
saraikinews Jul 5, 2019
شہزاد حسین بھٹی
ذوق ۔ ادبی مجلے کا اجراء
saraikinews Jun 26, 2019
شہزاد حسین بھٹی مضامین
بی آئی ایس پی میں مالی بدعنوانی کی مکروہ داستان
saraikinews Mar 25, 2018
تجزیات شہزاد حسین بھٹی
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان خفیہ معاہدہ
saraikinews Jan 10, 2018
تجزیات شہزاد حسین بھٹی
میاں محمد بخش سے َمنسوب شاعری
saraikinews Nov 30, 2017
تجزیات شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
دَرس گاہ کا نوحہ
saraikinews Nov 16, 2017
شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
ٹھیکیدار رکھ لیجئے
saraikinews Mar 17, 2017
تجزیات شہزاد حسین بھٹی مضامین مضمون
نمائیندے یا لفنگے
saraikinews Jan 25, 2017
article
تجزیات شہزاد حسین بھٹی مضمون
دلوں کی حکمرانی اور قرضہ معافی
saraikinews Jan 11, 2017

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ