شاہ رخ خان دی پتر دی رھائی پاروں افسر کوں ارداس، وٹس اپ چیٹ لیک

بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رُخ خان اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل چیف سمیر وانکھیڑے کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک ہوگئی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سمیر وانکھیڑے اس وقت رشوت خوری کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، سمیر پر الزام ہے کہ انہوں نے آریان خان کو منشیات کیس سے بچانے کے لیے شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، یہ الزامات بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے سمیر وانکھیڑے پر عائد کیے گئے۔

حالیہ پیش رفت میں سمیر نے اپنے دفاع کے لیے ثبوت کے طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی تاکہ وہ اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات غلط ثابت کرسکیں۔

سمیر اور بولی ووڈ کے سپر اسٹارشاہ رخ خان کے درمیان مبینہ واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *