Skip to content
  • Tuesday, 10 February 2026
  • 4:06 pm
  • Follow Us
saraikinews
  • صفحہ اول
  • قومی
    • کراچی
    • اسلام آباد
    • لاہور
  • دنیا
  • مضمون
    • فیصل شہزاد چغتائی
    • پروفیسر اللہ دتہ قادری
    • پروفیسر اللہ ݙتہ
    • شہزاد حسین بھٹی
  • ٹیکنالوجی
  • کھیڈ
  • شوبز
  • کاروبار
  • About us
    • Privacy Policy
    • Contact Us
    • DMCA
    • Join Us
  • رابطہ
  • Home
  • آئی ایم ایف کے مطالبے پر ’’منی بجٹ‘‘لانے کی تیاریاں
بزنس

آئی ایم ایف کے مطالبے پر ’’منی بجٹ‘‘لانے کی تیاریاں

saraikinews Dec 31, 2016 0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آئی ایم ایف کے مطالبے پر ’منی بجٹ‘ لانے کی تیاریاں کرلی گئیں، اربوں روپے کے نئے ٹیکسز کے نتیجے میں پیک دہی، مکھن، مشروبات، سگریٹ، کاسمیٹکس اور دیگر اشیاءمہنگی ہوجائیں گی۔
ایف بی آر نے ریونیوشارٹ فال پوراکرنے کیلیے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹٰی کی شرح بڑھانے، سری لنکا، ملائشیا، چین اور دیگر ممالک سے صفر ڈیوٹی پر درآمد ہونیوالی اشیا پر ایک فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے علاوہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کے حوالے سے سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔

چین اور دیگر ممالک ڈیوٹی عائد کیے جانے کی مخالفت کررہے ہیں جس کیوجہ سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے تفصیلی ورکنگ کے بعد نئے ٹیکس اقدامات کا مسودہ تیارکرکے وزیر خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم اور ای سی سی سے سمری کی منظوری لی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی تجاویز میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹٰی کی شرح بڑھانے، ایران، سری لنکا، ملائشیا، چین، انڈونیشیا اور دیگر ممالک سے آزادانہ تجارتی معاہدوںوترجیحی تجارتی معاہدوں کے تحت صفر ڈیوٹی پر درآمد ہونیوالی اشیا پر ایک فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے علاوہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصدکرنے سمیت مختلف تجاویز شامل ہیں۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ نہ صرف آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت صفر ڈیوٹی والی اشیا پر ایک فیصد ڈیوٹی لگائی جائے بلکہ ان معاہدوں کے تحت درآمد ہونیوالی اشیا پرجو رعایتی ڈیوٹی لاگو ہے، اس میں بھی ایک فیصد اضافہ کردیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجیحی وآزادانہ تجارتی معاہدوں کے تحت صفر ڈیوٹی والی اشیا پر ایک فیصد ڈیوٹی عائدکرنے کے حوالے سے قانونی مشاورت جاری ہے اور اس کیلیے معاہدوں پر نظرثانی کرنا پڑیگی تاہم چین نے ڈیوٹی عائدکرنے کی مخالفت کی ہے، اس بارے میں تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیکرکوئی فیصلہ کیا جائیگا۔ ایف بی ا?ر اسپیشل پروسیجرز کے ذریعے رعایتی جنرل سیلز ٹیکس اور سیلزٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویزکا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ ٹیکس آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط حاصل کرنے کیلئے لگائے جارہے ہیں۔ اشیاکی درآمد پر ایک فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائدکرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
اس اقدام سے ایف بی آر کو 48 ارب کا اضافی ریونیوحاصل ہوگا۔ کسٹمزحکام نے ایف بی آر سے کہا ہے کہ سارا ریونیو اضافی کسٹمز ڈیوٹی کے بجائے کم ازکم ٹیکس، جی ایس ٹی اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی پر مشتمل تمام ٹیکسوں پر تقسیم کیا جائے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح بڑھانے سے 10 ارب کا اضافی ریونیو آئیگا۔ سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے بھی 10 ارب کا ریونیوحاصل ہوسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز میں پیک شدہ دہی، مکھن، چاکلیٹ، سیب، چیز، دودھ سے نکالی جانیوالی کریم، قدرتی شہد، انجیر، پائن ایپل، ا?م، مینگو پلپ، تازہ کینو، سنگترے، ناشپاتی، کیوی فروٹ، اسٹرابری، چیونگم، بسکٹ، رس، کھیرا، ٹماٹر، مشروبات، بلیوں وکتوں کی خوراک، کاسمیٹک کا سامان اور دیگر اشیا مہنگی ہو جائیںگی۔ اسکے علاوہ ریفریجریٹرز، سگریٹ، سگار و دیگر اشیائ بھی مہنگی کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ پراپرٹی کے شعبے پر ٹیکس لگایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایف بی ا?ر کی جانب سے کسٹمز ڈیوٹی و ریگولیٹری ڈیوٹی میں ردوبدل کے حوالے سے ایس ا?ر اوز میں ترمیم کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ان لینڈ ریونیو میںکم ازکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کی توقع ہے، اسی طرح فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی شرح میں ردو بدل کا امکان ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹیز کا اطلاق ایس ا?ر اوز کے ذریعے ہوسکتا ہے مگر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کیلیے قانون سازی کرنا ہوگی۔ ریگولیٹری اور ایکسائز ڈیوٹیز میں رد و بدل سے سیلز ٹیکس خود بخود بڑھ جائے گا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے ٹھیکیداروں کو کمپنیوں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 7 سے بڑھا کر 8 فیصد، افراد کی جانب سے ساڑھے 7 فیصد کو بڑھا کر ساڑھے 8 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے۔ ٹھیکیدار کے ٹیکس دہندہ نہ ہونے کی صورت میں شرح 10 سے 11 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے۔ اس سے اضافی 10 ارب حاصل ہونگے۔ جولائی سے ستمبر تک ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 640 ارب تھا اور اس میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اب منی بجٹ لایا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ ا?ئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے کہا تھا پاکستان کو ٹیکس جمع کرنے میں 40 ارب روپے کمی کا سامنا ہے اوراسے یہ کمی پورا کرنے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہونگے۔ اگر پاکستان ٹیکس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی اقدامات نہیں کرتا تو قرضے کی اگلی قسط نہیں ملے گی۔ ا?ئی ایم ایف نے منی بجٹ کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈلائن متعین کی ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے ایف بی ا?ر سے تجاویز موصول ہوگئی ہیں، ان کا اطلاق دسمبر سے ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر کا کہنا ہے یہ سب افواہیں ہیں، ٹیکس اقدامات پر بات چیت ا?ئندہ چند روز تک شروع ہوگی۔

saraikinews

Website:

Related Story
بزنس
America’s prestige and power on the world stage have been tarnished
saraikinews Oct 1, 2021
بزنس
Pelosi has made clear she will not bring a bill up for a vote if it is destined
saraikinews Sep 30, 2021
بزنس
Behalf of the undersigned organizations and the millions of members.
saraikinews Sep 30, 2021
بزنس
پاک روس تعلقات ایک اور نئے دور میں داخل،اہم ترین منصوبے پر روس نے کام شروع کردیا
saraikinews Dec 31, 2016
بزنس
وزارت پٹرولیم کے افسران کی کاہلی سے قومی خزانے کوبھاری نقصان
saraikinews Dec 31, 2016
بزنس
سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد
saraikinews Dec 31, 2016
بزنس
نئی مالیاتی پالیسی میں شرح سود 6 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
saraikinews Dec 31, 2016
بزنس
عالیشان پاکستان نمائش ہوسٹن میں ہو گی،خرم دستگیر
saraikinews Dec 31, 2016
اہم خبریں بزنس
سگریٹ نوشی بہت سی ذہنی بیماریوں کی وجہ ہے،ماہرین
saraikinews Dec 31, 2016
اہم خبریں بزنس
دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سہولت متعار ف کرادی گئی
saraikinews Dec 31, 2016
اہم خبریں بزنس
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پرآگئی
saraikinews Dec 31, 2016
اہم خبریں بزنس
سعودی عرب میں گونگے بہرے بچے قرآن سیکھنے لگے
saraikinews Dec 31, 2016
اہم خبریں بزنس
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پرآگئی
saraikinews Nov 22, 2016
بزنس
عالیشان پاکستان نمائش ہوسٹن میں ہو گی،خرم دستگیر
saraikinews Nov 22, 2015
اہم خبریں بزنس
دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سہولت متعار ف کرادی گئی
saraikinews Nov 22, 2015
بزنس
نئی مالیاتی پالیسی میں شرح سود 6 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
saraikinews Nov 22, 2015
بزنس
سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد
saraikinews Nov 22, 2015
بزنس
وزارت پٹرولیم کے افسران کی کاہلی سے قومی خزانے کوبھاری نقصان
saraikinews Nov 22, 2015
بزنس
آئی ایم ایف کے مطالبے پر ’’منی بجٹ‘‘لانے کی تیاریاں
saraikinews Nov 22, 2015
بزنس
پاک روس تعلقات ایک اور نئے دور میں داخل،اہم ترین منصوبے پر روس نے کام شروع کردیا
saraikinews Nov 22, 2015

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

YOU MAY HAVE MISSED
muzafarghar
مظفرگڑھ
مظفرڳڑھ: شوگر مل اچ بھاہ لڳݨ نال ݙو بندے جاں بحق تے ہک زخمی
saraikinews Jan 27, 2026
finance
اسلام آباد
ملکی معیشت مالی سال 2026 اچ ترقی دی رفتار برقرار رکھݨ کیتے موزوں پوزیشن اچ اے، ایں مہینے اچ مہنگائی 5 توں 6 فیصد دی حد اچ رہسی، وزارتِ خزانہ
saraikinews Jan 27, 2026
ali asif
اسلام آباد
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نال آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین دی ملاقات
saraikinews Jan 27, 2026
atta tarar
اسلام آباد
ضلع خیبر دے قبائل سیالے اچ نقل مکانی کریندے رہندن، کے پی حکومت دے ترجمان ایندے تے بے بنیاد بیان ݙیندن، عطاء اللہ تارڑ
saraikinews Jan 27, 2026

Copyright © 2026 | Powered by WordPress | Frankfurt News by ThemeArile

  • About us
  • About Us
  • Services
  • Privacy Policy
  • Careers
    • Portfolio
    • Support
  • DMCA
  • Join Us
  • Contact Us
  • FAQ